اسپیکر

پرنٹ کریں
پی پی-179 (قصور-V) | قصور
پاکستان مسلم لیگ (نواز)
2024 - todate

اسپیکر کا پیغام

 

اسپیکر کا پیغام

 

میں آپ  کو صوبائی اسمبلی پنجاب   جو پاکستان  کی سب سے بڑی  صوبائی مقننہ ہے کی آفیشل ویب سائٹ  وزٹ کرنے  پر خوش آمدید  کہتا ہوں  ۔ یہ صوبائی اسمبلی پنجاب  اور درج ذیل  سیکشنز  کے  لئے استعمال  کرنے  والوں کے لئے  فوری  مفید ، تاریخی  اور گرانقدر  معلومات  حاصل کرنے کا شاندار ذریعہ ہے :

 

 (اے)   یہ اسمبلی  اور اس کی کمیٹیوں  کے کام کرنے  کے طریق کار  کی عکاس ہے اور اجلاسوں (بشمول ایجنڈا ، کارروائی کا خلاصہ ، لفظ بہ لفظ مباحث ، سوالات  کی فہرست ، منظور شدہ  قراردادوں ، مسودات قانون وغیرہ )تازہ ترین  نوٹیفکیشنز ، مطبوعات ،جامع  سرچ  کی سہولت  کے ساتھ اراکین  کی ڈائریکٹری  اور بائیوگرافی ،قواعد  انضباط کار ، سیکریٹریٹ  کے بارے میں معلومات  ، پریس  ریلیزز ، ٹینڈرز، روزگار  کے مواقع  اور دیگر بہت  سے امور  کے بارے میں  تازہ ترین  معلومات  فراہم کرتی ہے ۔

 

 

(بی )      اس میں پارلیمانی دستاویزات اور سیکریٹریٹ  ہذا کے  بارے میں الگ لنک (www.punjablaws.gov.com)موجود ہے جس میں صوبہ میں 1860 سے لیکر  اب تک کے جملہ اطلاق پذیر قوانین موجود  ہیں ۔ ان قوانین  تک جامع  سرچ کی سہولت کے ساتھ  مختلف  طریقوں سے رسائی  حاصل  کی جاسکتی ہے ۔

 

(سی )     اس میں قواعد  انضبا ط کار ، پارلیمنٹیرینز کے لئے ہینڈ بک ، پنجاب  اسمبلی کے فیصلہ جات  اور اسمبلی کے مختلف  ادوار  کے اراکین  سے متعلق  بائیوگرافی  جیسی اہم معلومات  کا اہتمام ہے ۔

 

 (ڈی)    یہ ویب سائٹ اسمبلی کے اجلاسوں  کی براہ راست  آڈیو /وڈیو کارروائیاں  نشرکرتی ہے اور اس پر وسیع  آرکائیو  بھی دستیاب ہے ۔ مزید برآں 2003 سے اجلاسوں  کی تمام نشستوں  کی آڈیو/وڈیو سٹریم  کی آرکائیو  بھی اس ویب سائٹ  پر دستیاب ہے ۔ آپ اسمبلی کے اراکین  اور سیکریٹریٹ  سے بذریعہ ای ۔میل  رابطہ بھی کرسکتے ہیں ۔

 

 (ای )     اس میں موجود اسمبلی کی عمارت  کا ورچوئل ٹور، آپ  کے دورے کو یادگار  بنادے گا ۔بڑی  اور مختلف  حصوں میں بٹی  ہونے کے باوجودآپ اس  ویب سائٹ  کو بڑی آسانی  سےsurf کرسکتے ہیں ۔آپ سرچ آپشن کے ساتھ فوراً  معلومات حاصل کرسکتے ہیں ۔

 

 (ایف )  ویب سائٹ  موبائل فون  پر بھی چل سکتی ہے اور ہاتھ میں پکڑی  جانے والی مختلف سائز  اور ریزولوشن  کی چھوٹی سکرینوں والی  ڈیوائسز  پر بھی دیکھی جاسکتی ہے ۔ٹیکسٹ ، امیج اور مینو کا سائز  یوزر  کے سکرین  سائز کے مطابق  خود بخود  ہی ایڈجسٹ  ہوجاتا  ہے ۔

 

 (جی )     غرض کہ یہ سائٹ  ٹیکنالوجی  کا ایک ایسا دروازہ  ہے جو ہمارے ادارے  اس کی دستاویزات اور تحقیقی ذرائع   کے بارے میں کسی بھی قسم  کی معلومات  کے حصول  کے لئے ہمیشہ  کھلارہے گا۔ہرممکن حدتک شفافیت،  پارلیمانی  ماہرین  اور سول سوسائٹی  کے مابین  براہ راست  رابطے کو یقینی  بنائے گا اور پارلیمانی سرگرمیوں  کے بارے  ہرخاص وعام  کو آگاہ رکھے گا ۔

 

 

 

ملک محمد احمد خان

 

سپیکر
صوبائی اسمبلی پنجاب

 

خبریں اور سرگرمیاں

ذیلی سرخیوں کے لنکس پر کلک کر کے تفصیلات مرکز اطلاعات سیکشن سے پڑھیےـ

  1. Reform & Renewal at the Punjab Provincial Assembly
    تاریخ: 18 دسمبر 2024ء
  2. Reform & Renewal at the Punjab Provincial Assembly
    تاریخ: 18 دسمبر 2024ء
  3. Speaker's Message: Rulebook for rational dialogue
    تاریخ: 15  اگست 2024ء
  4. Speaker's Message: Building a Better Punjab
    تاریخ: 08 مئی 2024ء
  5. پریس ریلیز (29-03-2024)
    تاریخ: 29 مارچ 2024ء
  6. پریس ریلیز (25-03-2024)
    تاریخ: 25 مارچ 2024ء
  7. Press Release (21-03-2024)
    تاریخ: 21 مارچ 2024ء
  8. Press Release (22-03-2024)
    تاریخ: 22 مارچ 2024ء
  9. پریس ریلیز (16-03-2024)
    تاریخ: 16 مارچ 2024ء
  10. پریس ریلیز (15-03-2024)
    تاریخ: 15 مارچ 2024ء
  11. پریس ریلیز (11-03-2024)
    تاریخ: 11 مارچ 2024ء
  12. پریس ریلیز (07-03-2024)
    تاریخ: 07 مارچ 2024ء
  13. پریس ریلیز (05-03-2024)
    تاریخ: 05 مارچ 2024ء
پی پی-30 (گجرات-III ) | گجرات
پاکستان مسلم لیگ
2018 - 2022
( پی پی-88 ( میانوالی-IV ) ) | میانوالی
پاکستان تحریک انصاف
2018-2023
پی پی ۔ 183 (قصور ۔ X) | قصور
پاکستان مسلم لیگ (نواز)
2013-2018
PP-184 (Kasur-X) | قصور
پاکستان مسلم لیگ (نواز)
2008-2013
پی پی ۔51 (فیصل آباد ۔I) | فیصل آباد
پاکستان مسلم لیگ
2002-2007
چودھری. پرویز الہی
19-02-1997 سے 12-10-1999
محمد حنیف رامی
19-10-1993 سے 19-02-1997
سعید احمد خان مینیاں
04-05-1993 سے 19-10-1993
میاں منظور احمد وٹو
10-04-1985 سے 02-12-1988, 02-12-1988 سے 07-11-1990, 07-11-1990 سے 25-11-1993
چودھری. محمد انور بھندر
11-04-1977 سے 11-04-1977
رفیق احمد شیخ
03-05-1972 سے 11-04-1977
چودھری. محمد انور بھندر
16-07-1963 سے 12-06-1965, 12-06-1965 سے 25-03-1969
مسٹر الحق صدیقی
12-06-1962 سے 04-07-1963
چودھری. فاضل الاہی
20-05-1956 سے 07-10-1958
ڈاکٹر خلفاہ شجاعت الدین
07-05-1951 سے 14-10-1955
دیوان بہادر ایس پی سنگھ
06-12-1962 سے 08-06-1965
دیوان بہادر ایس پی سنگھ
21-03-1946 سے 04-07-1947
خان بہادر چوہدری سر شااب الدین
06-04-1937 سے 19-03-1945
راؤ بہادر چوہدری چوٹ رام
20-10-1936 سے 10-11-1936
خان بہادر چوہدری سر شااب الدین
03-12-1925 سے 27-10-1926, 04-01-1927 سے 26-07-1930, 25-10-1930 سے 24-10-1936
خان بہادر سر شیخ عبدالقادر
16-01-1925 سے 04-09-1925
مسٹر ہاربرٹ الگزینڈر کیسن
10-05-1922 TO 16-01-1925
مسٹر مونٹگو شیرارڈ داس بٹلر
03-01-1921 سے 21-03-1922

ایوان میں اسپیکر کا کردار

فی الحال دستیاب نہیں

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025