پروفائل

پرنٹ کریں

رانا محمد اقبال خان

پی پی ۔ 183 (قصور ۔ X)

اسمبلی دور : 2013-2018(16ویں اسمبلی)

  • پوزیشن
  • سپیکر رکن: Finance Committee of the Assembly (Chairperson)
  • تعلیمی قابلیت
  • ایل ایل بی
    بی اے
  • پیشہ
  • کاشتکار
    وکیل
  • پارٹی
  • ای میل
  • speaker@pap.gov.pk Email Your MPA
  • والد کا / شوہر کا نام
  • رانا پھول محمد خان
  • ازدواجی حیثیت
  • شادی شدہ
  • بچے
  • 7
  • تاریخ پیدائش
  • 20 اپریل 1945ء
  • پیدائش کی جگہ
  • ض�?ع کر�?ا�? ا�?�?�?ا
  • مذہب
  • اسلام
  • تاریخ حلف برداری
  • 01 جون 2013ء

ذاتی کیریئر اور دلچسپی

رانا محمد اقبال خان  ولد رانا پھول  محمد خان (سابقہ ایم پی اے اور وزیر )20 اپریل 1945 کو بھارت  میں پیدا ہوئے ۔ آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم  ڈی بی ہائی سکول  پھول نگر (پتوکی )سے حاصل کی ۔آپ نے  اسلامیہ کالج  سول لائنز  لاہور  سے گریجوایشن کی اور پنجاب یونیورسٹی  لاء کالج   لاہور سے ایل ایل بی  کی ڈگری حاصل کی ۔ آپ ایک ایڈووکیٹ،  زمیندار  اور تجربہ کار /بزرگ  سیاستدان ہیں ۔آپ  نے1975-76 میں بطور سیکرٹری  تحصیل  بار ایسوسی ایشن  چونیاں خدمات سرانجام  دیں ۔ 1979-83 کے دوران چیئرمین  مرکز کونسل  اور یونین کونسل ، پھول نگر  خدمات  سرانجام دیں ۔1983-87 کے دوران  وائس چیئرمین ضلع کونسل قصور ،1987-93 کے دوران مسلسل دو بار چیئرمین ضلع کونسل قصور  رہے ۔ آپ1993 کے ضمنی انتخابات  میں پہلی بار صوبائی اسمبلی پنجاب کے  بلامقابلہ رکن منتخب ہوئے  لیکن ان کے حلف اٹھانے  سے پہلے  ہی جو ن 1993 میں اسمبلی تحلیل کردی گئی ۔ آپ 1993 میں دوبارہ  اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے  اور 1993-96 کے دوران بطور  رکن  صوبائی اسمبلی  پنجاب خدمات سرانجام  دیں ۔ آپ 1997 میں تیسری  مرتبہ  صوبائی اسمبلی  کے رکن منتخب ہوئے  اور 1997-99کے دوران مختلف  محکموں  کے وزیر  کے طور پر خدمات  سرانجام دیں ۔ جب آپ چوتھی مرتبہ  اسمبلی کے رکن  منتخب ہوئے  تو11 اپریل 2008 کو بلا مقابلہ سپیکر اسمبلی   منتخب ہوئے ۔ آپ پانچویں  مرتبہ صوبائی اسمبلی  کے رکن بنے  اور3 جون 2013 کو مسلسل دوسری مرتبہ  سپیکر اسمبلی  منتخب  ہوئے ۔ آپ نے  متعدد بار سرکاری ونجی  طور پر بیرون ممالک  کے دورے کیے ۔ آپ ایک معزز سیاسی خاندان  سے تعلق رکھتے ہیں ۔آپ  کے والد گرامی  رانا پھول  محمد خان  مسلسل چھ  ادوار 1965-69، 1972-77، 1977، 1985-88 ،1988-90 ، 1990-93میں  پنجاب  اسمبلی کے رکن رہے   اور 1988-90 اور 1990-93 کے دوران  بطور صوبائی  وزیر بھی خدمات  سرانجام دیں ۔

انتخابی حلقہ پتہ

  1. Lambay Jagir, Tehsil Pattoki
  2. Phool Nagar) District Kasur

سابقہ سرکاری عہدے

حکومتی ادارے عہدہ عرصئہ ملازمت
ضلع کونسل چئیرمین 1987-1993
ضلع کونسل نائب چیئرمین 1983-1987
صوبائی اسمبلی پنجاب ایم پی اے 1993-1996
صوبائی اسمبلی پنجاب وزیر برائے لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ 1997-1999
صوبائی اسمبلی پنجاب اسپیکر 2008-2013

دوسرے ممالک کا دورہ

ملک دورہ کا مقصد دورانیہ
ریاست ہائے متحدہ امریکہ پنجاب اسمبلی وفد 2011
کینیڈا پنجاب اسمبلی وفد 2011
بھارت 1989
بھارت چوتھی سی پی اے کانفرنس 2010
بھارت بائیسویں سی پی اے کانفرنس میں شرکت 2011
ایران پارلیمانی وفد 2010
ناروے یوم پاکستان منانے کیلئے 2011
سعودی عرب حج, عمرہ 1999
اسپین یوم پاکستان منانے کیلئے 2011
سری لنکا اٹھاونوی سی پی اے کانفرنس میں شرکت 2012
برطانیہ نجی دورہ 2006
برطانیہ یوم پاکستان منانے کیلئے 2011
برطانیہ ستاونوی سی پی اے کانفرنس میں شرکت کے لیے 2011
برطانیہ ستاونوی سی پی اے کانفرنس میں شرکت کے لیے 2011
برطانیہ پارلیمانی وفد 2011

موجودہ یا سابقہ اسمبلیوں میں عزیزواقارب

رشتہ نام ایوان عہدہ مدت
کزن رانا محمد حیات خان قومی اسمبلی پاکستان 1990-2007
کزن رانا محمد اسحاق خان قومی اسمبلی پاکستان 2008-2013
والد رانا پھول محمد خان صوبا ئی اسمبلی پنجاب 1964-1993

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025