• اسمبلی اور اس کے سیکرٹریٹ کے کام کی انجام دہی ۔
• قواعد وضوابط کی تعبیر کے متقاضی کیسوں کو نمٹانا ۔
• تحقیقی کام اور دیگر رپورٹوں کی اشاعت ۔
• قانون سازی سے متعلق تحقیقی سروسز کافروغ ۔
• درج ذیل کے حوالوں سے صوبائی اسمبلی پنجاب کے قواعد وانضباط کار کی تفصیلی کمنٹری مرتب کرنا ؛
آئین
• پاکستان /لوک سبھا (انڈیا)کی سینٹ/قانون ساز اسمبلیوں /قومی اسمبلی /صوبائی اسمبلیوں کے قواعد انضباط کار ۔
• پاکستان /لوک سبھا (انڈیا) کی سینٹ/قانون ساز اسمبلیوں /قومی اسمبلی /صوبائی اسمبلیوں کی چیئر کی رولنگز ۔
• مئیز پارلیمانی پریکٹس ۔
• انڈین پارلیمانی پریکٹس وغیرہ کی کتابیں ۔
• اسمبلی لائبریری کو جدید بنیادوں پر استوار کرنا بشمول کیٹا لاگ کی آٹومیشن ، پرانے ریکارڈ اور دستاویزات وغیرہ کی مائیکرو فلمنگ ۔
• سیمینارز کا انعقاد اور بروشر کی اشاعت۔
• اسمبلی میں وزیٹرز کے پروگراموں کا انتظام کرنا اور پروگرام کو مزید مفید بنانے کےلئے چھوٹے پمفلٹس اور ہینڈ آؤٹس وغیرہ جاری کرنا۔
• اوپر ذیلی پیرا ۔5 میں مذکور مواد کی کمپیوٹرائزیشن ۔
• صوبائی اسمبلی پنجاب کے مباحثات ، بروشرز اور دیگرکتب حسب ضرورت چھپانا ۔
• اسمبلی مباحثات کو مرتب ،تدوین اور اشاعت کےلئے کمپیوٹرائزڈ سسٹم کا فروغ ۔
• ایم پی ایز کی معلومات اور آگاہی کےلئے میگزین وغیرہ چھاپنا۔
• صوبائی قانون ساز ادارے سے متعلق آرٹیکلز کی اخبارات میں اشاعت ۔
• قانون سازی سے متعلق امور کے بارے میں اسمبلی کے اراکین اور سٹاف کو معلومات /لیکچرز دینے کا انتظام کرنا ۔
• قانون سازی سے متعلق ورکشاپس کا انعقاد ۔
• پارلیمانی پریکٹس اور قانون سازی کے طریق کار پر ٹھوس تحقیقی کتب کی اشاعت ۔
• ایوان یا اس کی قائمہ /خصوصی کمیٹیوں میں اٹھائے گئے کسی مسئلہ پر ریفرنس اور بنیادی مواد کی فراہمی ۔
• ایوان یا اس کی قائمہ کمیٹی کی کارروائی اور سرگرمیوں پر میعادی جائزے جاری کرنا ۔
• اسمبلی اور اس کی کمیٹیوں کو قانون سازی کی معلومات اور تحقیقی سروسز فراہم کرنا ۔
• اسمبلی اور اس کی کمیٹیوں کے استفادے کےلئے قانون سازی کی معلومات اور تحقیق کا مناسب ادارہ جاتی نظام مرتب اور قائم کرنا۔
• اس مقصد کےلئے عملہ کی مناسب تربیت اور رہنمائی کا انتظام کرنا۔
• اپنی ماتحت برانچوں /سیکشنوں کے کام کی نگرانی کرنا ۔
• اپنی ماتحت برانچوں/سیکشنوں کے اچانک دورے ۔
• اتھارٹی کے تفویض کردہ خاص امور ۔