فرائض پرنٹ کریں

اسمبلی ، صوبائی حکومت سازی اور عدم سازی کرنے کے علاوہ درج ذیل فرائض انجام دیتی ہے ۔

    1۔ حکومتی کارکردگی کی نگرانی
    2۔ قانون سازی ؛اور
    3۔ مالیاتی احتساب۔

(اے) حکومتی کارکردگی کی نگرانی

حکومتی محکموں کی کارکردگی سے متعلق ضروری معلومات حاصل کرنے ، حکومت کی کارکردگی کی نگرانی کرنے ،اورعمومی اہمیت عامہ کے امور مثلاًاسمبلی سوالات،توجہ دلاؤ نوٹس، تحاریک التوائے کار، قراردادیں اور عمومی بحث۔ پر سفارشات مرتب کرنے کی غرض سے قواعدانضباط کار صوبائی اسمبلی پنجاب 1997 میں متعدد پارلیمانی لوازم کار موجود ہیں۔
(بی) قانون سازی
اختیارات وحدود

صوبائی اسمبلی کو صوبہ پنجاب میں فوجداری قانون ، فوجداری ضابطہ، شہادت اور کوئی معاملہ ،جو وفاقی قانون سازی کی لسٹ میں موجود نہ ہو، پر قانون سازی کا اختیار حاصل ہے۔ تاہم ، یہ ایسا کوئی قانون وضع نہیں کرسکتی ہے جو۔

    1۔ قرآن پاک اور سنت مبارکہ میں بیان کردہ اسلامی احکامات کے منافی ہو؛یا
    2۔ آئین کی کسی شق کے منافی ہو؛
    3۔ کسی وفاقی قانون سے متصادم ہو؛یا
    4۔ کسی بھی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرے یا اس سے متصادم ہو؛ یا
    5۔ پالیسی کے اصولوں سے ہم آہنگ نہ ہو۔

(سی) مالیاتی احتساب
مالیاتی احتساب کا طریقہ کار

اسمبلی حکومت کے مالیاتی امور کو دو طرح سے کنٹرول کرتی ہے یعنی بجٹ پر غوروخوض اور اس کی منظوری اور آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹوں پر غوروخوض۔
قبل ازبجٹ بحث

اسمبلی ہرسال جنوری تا مارچ کے مہینوں میں منعقد کردہ اجلاس میں کم ازکم چاردن تک بحث کرتی ہے جس میں اگلے سال کے بجٹ کےلئے اراکین سے تجاویز طلب کی جاتی ہیں ۔ یہ تجاویز حکومت کو اسمبلی کی قرارداد کی صورت میں بھجوائی جاتی ہیں۔
بجٹ کی منظوری

صوبائی حکومت کو اگلے مالی سال کے لئے صوبائی حکومت کی آمدن اور اخراجات کاگوشوارہ تخمینہ جسے’ سالانہ بجٹ گوشوارہ ‘کہتے ہیں ، اسمبلی کے سامنے پیش کرنا ہوتا ہے ۔ بجٹ اسمبلی میں ایسے دن اور ایسے وقت پر پیش کیاجاتا ہے جس کا تعین گورنر کرتا ہے ۔ وزیر خزانہ، یا اس کی طرف سے کوئی قائم مقام وزیر، بجٹ پیش کرتا ہے ۔ بجٹ کسی کمیٹی کو نہیں بھجوایا جاتا، اور اسمبلی اس پر دو مراحل میں غوروخوض کرتی ہے ¬ ۔

    1۔ مجموعی بجٹ پر عام بحث؛اور
    2۔ مطالبات زر پر بحث اوررائے شماری ، بشمول کٹوتی کی تحاریک اگرکوئی ہوں، پر رائے شماری۔

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات