راجہ شوکت عزیز بھٹی ولد جسٹس (ر) راجہ عبدالعزیز بھٹی 28 جون 1965 کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے وکٹوریا کالج ،لندن برطانیہ سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ حاصل کیا ۔2008 میں پہلی مرتبہ صوبائی اسمبلی پنجاب کے رکن منتخب ہوئے اور2009 تا 2013 قائمہ کمیٹی برائے تحفظ ماحول کے چیئرمین کے فرائض سرانجام دیئے ۔ 1998-99 میں ڈسٹرکٹ کونسل راولپنڈی کے رکن 2001-02 اور پھر 2005-07 یونین کونسل نمبر 14 تحصیل گوجر خان ضلع راولپنڈی کے ناظم رہے اور 2001-02پبلک سیفٹی کمیشن کے رکن بھی رہ چکے ہیں ۔ آپ بلحاظ پیشہ زمیندار اور بزنس مین ہیں جو 2013 کے عام انتخابات میں مسلسل دوسری بار صوبائی اسمبلی پنجاب کے رکن منتخب ہوئے ہیں ۔آپ برطانیہ ،فرانس ، ہالینڈ ،سعودی عرب اور اٹلی کا دورہ کر چکے ہیں ۔ آپ کے والد 1972-77 اور 1977مسلسل دوبار قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور بطور جسٹس لاہور ہائی کورٹ فرائض سرانجام دے چکے ہیں ۔
موبائل : 0300-8544322 , موبائل : 0345-8544322 , موبائل : 0333-83844786
حکومتی ادارے | عہدہ | عرصئہ ملازمت |
---|---|---|
صوبائی اسمبلی پنجاب | رکن | 2008-2013 |
ملک | دورہ کا مقصد | دورانیہ |
---|---|---|
فرانس | ||
ہالینڈ | ||
سعودی عرب | ||
برطانیہ |
رشتہ | نام | ایوان | عہدہ | مدت |
---|---|---|---|---|
والد | جسٹس (ر) راجہ عبدالعزیز بھٹی | قومی اسمبلی پاکستان | 1970-1977 | |
والد | جسٹس (ر) راجہ عبدالعزیز بھٹی | قومی اسمبلی پاکستان | 1977 |