پروفائل

پرنٹ کریں

?خد?? س?د ع?? اکبر ?ح??د

پی پی ۔ 292 (رحیم یارخان ۔ VIII)

اسمبلی دور : 2013-2018(16ویں اسمبلی)

  • پوزیشن
  • رکن: صنعت، کامرس اینڈ انویسٹمنٹ, قانون
  • پارٹی
  • پاکستان پیپیلز پارٹی پارلیامینٹیرین
    (اس جماعت کے دیگر نمائندوں کو جانئے)
  • ای میل
  • pp292@pap.gov.pk Email Your MPA
  • والد کا / شوہر کا نام
  • ?خد?? زادہ س?د حس? ?ح??د
  • مذہب
  • اسلام
  • تاریخ حلف برداری
  • 02  ستمبر 2013ء

ذاتی کیریئر اور دلچسپی

 مخدوم سید علی اکبر محمود ولد مخدوم سید حسن محمود 12 مئی 1963 کو کراچی میں پیدا ہوئے ۔آپ  نے بی اے (آنرز)کی ڈگری حاصل کی ۔آپ 1988-99 کے دوران مسلسل چار دورانیہ میں رکن صوبائی اسمبلی پنجاب رہے اور 1991-92 کے دوران بطور مشیر وزیر اعلیٰ بھی خدمات سر انجام دیں ۔آپ  اپنے بھتیجے مخدوم مصطفٰی محمود  ،کی خالی کر دہ صوبائی  نشست  پر 22 اگست 2013 کو منعقدہ ضمنی الیکشن میں پانچویں  بار رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ۔آپ  معروف سیاسی خانوادے سے تعلق رکھتے ہیں ۔آپ  کے بھائی مخدوم سید احمد محمود 1985-88،1988-90(وزیر برائے ایکسائیزاینڈ ٹیکسیشن)2008-12کے دوران رکن پنجاب اسمبلی رہے ۔ 1990-93،1993-96،1997-99 کے دوران بطور ایم این اے خدمات سر انجام دیں اور بطور وزیر مملکت بھی خدمات سرانجام دیں  اور 2012-13 کے دوران بطور گورنر پنجاب فرائض سر انجام دیئے۔آپ  کےبھتیجے مخدوم سید مرتضٰی محمود اور مخدوم سید مصطفٰی محمود بالترتیب موجودہ ایم پی اے اور ایم این اے ہیں ۔آپ کے دادا(مرحوم ) مخدوم الملک سید غلام میراں شاہ سابقہ ریاست بہاولپور کی نمایاں شخصیت تھے جنہوں نے تقسیم سے  قبل تحریک پاکستان میں جاندار شرکت کی اور امیر بہاولپور کی جانب سے بطور وزیر برائے مہاجرین و بحالیات  مقرر کیے گئے اور قابل تعریف  خدمات کے اعتراف  میں ؛مخدوم الملک ؛ کے خطاب سے نوازے گئے ۔آپ کے والد نے بطور وزیر اعلٰی ریاست بہاولپور کے ساتھ ساتھ بطور وزیر تعلیم و صحت اور 1951 کے دوران بطور رکن  دستور ساز اسمبلی مغربی پاکستان1956-58میں  بطور رکن صوبائی اسمبلی  مغربی پاکستان  رہے(وزیر اطلاعات ،مقامی حکومت وسماجی بہبود )بھی فرائض سرانجام دئیے اور 1986میں  بطور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی خدمات سر انجام دیں ۔مخدوم سید یوسف رضاگیلانی سابقہ وزیر اعظم پاکستان اور سابقہ سپیکر قومی اسمبلی  آپ کے  فرسٹ کزن ہیں ۔

مستقل پتہ

  1. Makhdoom House Jamal Din Wali P.O. Same Tehsil: sadiqabad District: Rahimyarkhan

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025