فہرست کاروائی
صوبائی اسمبلی پنجاب
16اگست 2018 بروز جمعرات10:30بجے صبح منعقد ہونے والے اسمبلی کے اجلاس کی فہرست کارروائی
تلاوت اور نعت
سرکاری کارروائی
1۔ منتخب اراکین جنہوں نے ابھی تک حلف نہیں اٹھایا ، اگر کوئی ہوں، کی حلف برداری۔
2۔ سپیکر ، ڈپٹی سپیکر کا انتخاب اور ان کی حلف برداری۔
لاہور |
محمد خان بھٹی |
15اگست 2018 |
سیکرٹری |
کاروائی کا خلاصہ
دوسرا اجلاس
کارروائی کا خلاصہ
جمعرات ،16،اگست 2018
اجلاس کا آغازدوپہر 11:04 بجے
تلاوت قرآن پاک اور اس کے اردو ترجمہ کے بعد نعت رسول مقبول ﷺسے ہوا
زیر صدارت : چودھری پرویز الہٰی ، سپیکر
سرکار ی کارروائی
حلف
ملک محمد وحید،پی پی ۔156سےمنتخب رکن صوبائی اسمبلی پنجاب نے حلف اٹھایا اور حلف رجسٹر پر دستخط کیے ۔ جناب سپیکر نے حلف لیا ۔
فاتحہ خوانی
ایوان نے نئے منتخب اراکین جناب طارق خان دریشک ، پی پی ۔296 اور جناب غلام عباس خاکی (پی پی ۔222)سے منتخب رکن کی وفات پر فاتحہ خوانی کی ۔
سپیکر کا انتخاب
سپیکر کے انتخاب کےلئے دوامیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا ۔ جناب پرویز الہیٰ (پی پی ۔30) کو پی ٹی آئی اور اس کی اتحادی جماعتوں کی جانب سے امیدوار نامزد کیا گیا تھا جبکہ چودھری محمد اقبال (پی پی 63) کو پی ایم ایل ۔ این کی جانب سے بطور سپیکر نامزد کیا گیا تھا ۔ جناب پرویز الہیٰ نے 349 میں سے 201 ووٹ حاصل کیے اور ایک ووٹ مسترد ہوا ، جب کہ چودھری محمد اقبال نے 147 ووٹ حاصل کیے ۔ جناب سپیکر رانا محمد اقبال خان نے پرویز الہیٰ کو کامیاب امیدوار قرار دیا اور ان سے حلف لیا ۔ پنجاب اسمبلی کے نئے سپیکر منتخب ہونے کے بعد جناب پرویز الہیٰ نے اپنا عہدہ سنبھالا اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب منعقد کروایا ۔
ڈپٹی سپیکر کا انتخاب
دو امیدوار ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں حصہ لے رہے تھے ۔ سردار دوست محمد مزاری (پی پی ۔297)کو پی ٹی آئی اور اس کی اتحادی جماعتوں کی جانب سے بطور امیدوار نامزد کیا گیا تھا جبکہ وارث شاہ (پی پی ۔84)کو پی ایم ایل ۔این کی جانب سے بطور امیدوار ڈپٹی سپیکر نامزد کیا گیا ۔
سردار دوست محمد مزاری نے 348 میں سے 187 ووٹ حاصل کئے ،اور دو ووٹ مسترد ہوئے جبکہ وارث شاہ نے 159 ووٹ حاصل کیے ۔ جناب سپیکر نے دوست محمد مزاری کا بطور کامیاب امیدوار اعلان کیا اور ان سے پنجاب اسمبلی کے نئے ڈپٹی سپیکر کا حلف لیا۔
نئے منتخب اراکین جناب پرویز الہیٰ اور سردار دوست محمد مزاری کو بالترتیب سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔
اجلاس پھر بوقت 10:02 بجے رات ملتوی کردیا گیا اور دوبارہ اجلاس بغرض انتخاب وزیرا علیٰ مورخہ 19 اگست 2018 بوقت 11بجے قبل دوپہر منعقد ہوگا ۔