فہرست کاروائی
صوبائی اسمبلی پنجاب
15اگست 2018 بروزبدھ صبح 10:00بجے منعقد ہونے والے اسمبلی کے اجلاس کی فہرست کارروائی
تلاوت اور نعت
تقریب حلف برداری
1۔ منتخب اراکین کی حلف برداری۔
2۔ اراکین کا حلف برداری رجسٹر پر دستخط ۔
لاہور |
محمد خان بھٹی |
11اگست 2018 |
سیکرٹری |
کاروائی کا خلاصہ
دوسرا اجلاس
کارروائی کا خلاصہ
بدھ ،15اگست 2018
اجلاس کا آغازصبح 10:41 بجے
تلاوت قرآن پاک اور اس کے اردو ترجمہ کے بعد نعت رسول مقبول ﷺسے ہوا
زیر صدارت : رانا محمد اقبال خان ، سپیکر
25جولائی 2018 کو ہونےو الے عام انتخابات کے نتیجے میں ،ستارہویں صوبائی اسمبلی پنجاب کا 15 اگست 2018 کو اراکین کے حلف اٹھانے کے لئے اجلاس منعقد ہوا۔ رانا محمد اقبال خان ، سپیکر نے قواعد انضباط کار صوبائی اسمبلی پنجاب 1997 کے قاعدہ 6(2)کے تحت اسمبلی اجلاس کی صدارت کی ۔
حلف
اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 1973 کے آئین کے آرٹیکل 65 جس کو قواعد انضباط کار صوبائی اسمبلی پنجاب 1997 کے قاعدہ 6(1)کے ساتھ ملا کر پڑھا جائے کے تحت نومنتخب اراکین پنجاب اسمبلی نے حلف اٹھایا اور قاعدہ 7 کے تحت رول آف ممبرز پر دستخط کیے ۔ جناب سپیکر نے حلف لیا ۔
پینل آف چیئرمینز
قواعد انضباط کار صوبائی اسمبلی پنجاب 1997 کے قاعدہ13(1)کے تحت جناب محمد خان بھٹی ، سیکرٹری اسمبلی نے درج ذیل ترتیب سے چیئرمینوں کے پینل کا اعلان کیا ۔
1۔ ملک محمد احمد خان (پی پی ۔176)
2۔ جناب خلیل طاہر سندھو (این ایم ۔368)
3۔ سعدیہ سہیل رانا (ڈبلیو ۔313)
4۔ سید حسن مرتضیٰ (پی پی ۔95)
سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لئے انتخاب کا طریقہ کار
جناب محمد خان بھٹی ، سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے قواعد انضباط کار صوبائی اسمبلی پنجاب 1997کے قواعد 9اور 10 میں مذکور سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہ کیا ۔ پھر دوپہر 12:56پر اجلاس کو 16اگست 2018کو صبح 10:30 تک کےلئے ملتوی کردیا گیا ۔