نشست:07 فروری 2017ء

پرنٹ کریں

فہرست کاروائی

صوبائی اسمبلی پنجاب

 

منگل 7 فروری 2017 کو 10:00 بجے صبح منعقد ہونے والے اسمبلی کے اجلاس کی فہرست کارروائی

 

تلاوت  اور نعت

......

 

سوالات

 

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن  سے متعلق سوالات

دریافت کئے جائیں گے اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے۔

 

غیرسرکاری ارکان کی کارروائی

 

(مفاد عامہ سے متعلق قراردادیں)

 

(مورخہ 31 جنوری 2017 کے ایجنڈے سے زیر التواء رکھی گئی قرارداد)

 

 

.1

ڈاکٹر عالیہ آفتاب :

اس ایوان کی رائے ہے کہ صوبہ پنجاب میں کارخانوں میں گندے اور کیمیکل ملے پانی سے عوام الناس کو بچانے کے لئے قانون کے مطابق ٹریٹمنٹ پلانٹس لازمی نصب کئے جائیں۔

.........

 

 

.2

جناب ممتاز احمد قیصرانی (بھٹو خاں):

یہ ایوان وفاقی حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ سعودی عرب میں وفات پانے والے پاکستانی شہریوں کیDead Bodies  کو جلد از جلد واپس لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں اور اس پر آنے والے تمام اخراجات، حکومت پاکستان خود برداشت کرے۔

.........

 

.3

جناب محمد سبطین خان:

اس ایوان کی رائے ہے کہ موٹر سائیکل رکشہ اور پک اپ پر گیس سلنڈروں کی سپلائی پر پابندی عائد کی جائے کیونکہ اس طرح گیس سلنڈروں کی سپلائی کسی بڑی تباہی کا باعث
بن سکتی ہے۔

 (موجودہ قراردادیں)

 

.1

محترمہ گلناز شہزادی:

اس ایوان کی رائے ہے کہ پنجاب بھر کے پرائیویٹ سکولز میں استعمال ہونے والی Note Books پر موجود ادارے کے نام یا Logo کے رواج کو ختم کیا جائے تاکہ والدین اپنے بچوں کے لئے Note Books کسی بھی بُک شاپ سے بآسانی اور مناسب قیمت پر خرید سکیں۔ ان سکولوں کو پابند کیا جائے کہ اپنے معیار کو برقرار رکھنے کے لئے سکولز لسٹ میں صفحات کی تعداد کو ظاہر کریں اور نوٹ بُکس کے ٹائیٹل پر مضامین کے مطابق اشکال یا تصاویر یا معلومات پرنٹ کروائیں جس سے بچے کی معلومات میں اضافہ ہوسکے۔

.........

.2

ڈاکٹر نوشین حامد:

یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ٹریفک کے بڑھتے ہوئے اژدھام کے پیش نظر تمام بڑی سڑکوں کے ساتھ سروس روڈ بنائے جائیں اور موٹر سائیکل/سائیکل سوار کو سروس روڈ پر چلنے کا پابند کیا جائے تاکہ ٹریفک منظم طریقے سے رواں رہے۔

.........

.3

جناب احمد خان بھچر:

اس ایوان کی رائے ہے کہ کم عمر بچوں کے بھیک مانگنے سے معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور ملک کا وقار بھی مجروح ہو رہا ہے۔ ان بچوں کو بھیک مانگتے دیکھ کر شہریوں کے بچوں کی ذہنی نشوونما پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ لہذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ بچوں سے بھیک منگوانے کا دھندہ کروانے والوں کے خلاف ٹھوس اقدامات
کئے جائیں۔

.........

.4

جناب محمد سبطین خان:

اس ایوان کی رائے ہے کہ قومی شناختی کارڈ کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے مگر شناختی کارڈ کے حصول میں دیگر مشکلات کے ساتھ ساتھ اس ادارے کی کسی غلطی کا خمیازہ بھی عوام کو ہی بھگتنا پڑتا ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد عدالتوں میں دھکے کھا رہی ہے۔ لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ نادرا کو پابند کیا جائے کہ اگر شناختی کارڈ میں غلطی کا ذمہ دار نادرا ہو تو اس کو وہ خود ہی درست کریں تاکہ عوام کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

.........

.5

محترمہ حناء پرویز بٹ :

یہ ایوان اس امر کی سفارش کرتا ہے کہ پنجاب کے تمام سکولوں، کالجوں اور مذہبی مدارس کے سلیبس میں سے مذہبی منافرت کا مواد خارج کرنے کیلئے فی الفور اقدامات
کئے جائیں۔

.........

 

لاہور

رائے ممتاز حسین بابر

مورخہ: 2 فروری 2017

سیکرٹری

کاروائی کا خلاصہ

Summary of the Proceedings

Tuesday, February 7, 2017

(Started at 11:06 a.m.)

 

Rana Muhammad Iqbal Khan, Speaker, assumed the Chair and proceedings commenced with a recitation from the Holy Qur’an and its Urdu translation followed by Naat-e-Rasool-e-Maqbool .

Question Hour

Questions relating to Specialized Healthcare & Medical Education Department were asked and Khawaja Salman Rafiq, Minister for Specialized Healthcare & Medical Education answered the questions.

Laying of Report

Ms. Gulnaz Shahzadi presented before the House the report of Standing Committee on Local Government & Community Development in respect of “The Punjab Local Government (Amendment) Bill 2017 (Bill No. 6 of 2017)”.

Resolutions kept pending on 31 January 2017

1. The resolution moved by Dr. Alia Aftab demanding to make it mandatory for the factories to install water treatment plants as per law to safe general public from contaminated and chemical mixed water, was passed by the House.

2. The resolution of Mr. Mumtaz Ahmad Qaisrani (Bhutto Khan) urging the Federal Government to take steps to bring back dead bodies of those died in Saudi Arabia and all the expenses for this purpose be borne by the Government of Pakistan, was kept pending.

3. The resolution of Mr. Muhammad Sibtain Khan urged to put ban on supply of gas cylinders used for motorcycle rickshaws and pick-ups, was kept pending.

 

Current Resolutions

1. The resolution moved by Ms. Gulnaz Shahzadi urged to bar the private schools from printing their logos on the notebooks of schools so that parents can purchase them from any other shop on reasonable rates and direct the schools to print pictures and draw such shapes on notebooks which are in accordance with the subject matter of articles to improve the learning of students, was kept pending.

2. The resolution moved by Dr. Nausheen Hamid demanding to construct service roads with main roads and restrict motorcyclists/cyclists to use these service roads for smooth running of traffic, was unanimously passed by the House.

3. The resolution of Mr. Ahmed Khan Bhachar that child begging adversely impacts the society and disrepute the country and urged the government to take strict action against those involved in the business of child begging, was kept pending as the mover was absent.

4. The resolution moved by Mr. Muhammad Sibtain Khan that to obtain ID Card is a fundamental right of every citizen and besides other difficulties citizens have to face problems to get mistakes rectified made by the department and have to run to the court for its rectification, therefore, the resolution urged the government to restrict NADRA to remove such mistakes if made by the department, was kept pending.

5. The resolution moved by Ms. Hina Pervaiz Butt regarding taking immediate and comprehensive measures to free syllabus of schools, college and seminaries from hate material, was withdrawn by the mover.

Zero Hour

The Motion moved by Mr. Muhammad Rafique regarding sale of urea and chemically mixed milk in the market injurious to health, was kept pending.

The House was then adjourned at 01:55 p.m. to meet on Wednesday, February 8, 2017 at 10:00 a.m.

منظور شدہ قراردادیں

قرارداد نمبر: 173

محرک کا نام: رانا ثناء اللہ خاں، وزیر قانون

"صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔ یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر فی الفور عمل درآمد کیا جائے اور ان قراردادوں کی روشنی میں ریاست جموں و کشمیر میں فوری طور پر استصواب رائے کرایا جائے۔ نیز پوری ریاست سے بھارتی قابض افواج کا انخلا کیا جائے اور کشمیری عوام پر جاری مظالم کو بند کیا جائے۔ یہ ایوان عالمی برادری سے کشمیریوں کی بھرپور سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کی اپیل کرتا ہے۔ یہ ایوان اپنے کشمیری بھائیوں کو ایک بار پھر یقین دلاتا ہے کہ پوری پاکستانی قوم حق خودارادیت کے حصول تک ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ یہ ایوان تحریک آزادی کشمیر کے شہداء کے درجات کی بلندی اور تحریک آزادی کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔"

--------------

قرارداد نمبر: 174

محرک کا نام: ڈاکٹر عالیہ آفتاب (W-338)

"اس ایوان کی رائے ہے کہ صوبہ پنجاب میں کارخانوں میں گندے اور کیمیکل ملے آلودہ پانی سے عوام الناس اور چرند پرند کو بچانے کے لئے قانون کے مطابق ٹریٹمنٹ پلانٹس لازمی نصب کئے جائیں۔"

--------------

قرارداد نمبر: 175

محرک کا نام: ڈاکٹر نوشین حامد (W-356)

"یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ٹریفک کے بڑھتے ہوئے اژدھام کے پیش نظر تمام بڑی سڑکوں کے ساتھ سروس روڈ بنائے جائیں اور موٹر سائیکل/سائیکل سوار کو سروس روڈ پر چلنے کا پابند کیا جائے تاکہ ٹریفک منظم طریقے سے رواں رہے۔"

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025