باب نمبر 15: اسمبلی میں پیش کی جانے والی رپورٹیں

باب15

 

 

 

 

اسمبلی میں پیش کی جانے والی رپورٹیں

 

][1]128۔قومی مالیاتی کمیشن کی سفارشات:۔ (1) کوئی وزیر اس  وضاحتی  یادداشت کے ساتھ   کہ  سفارشات  پر کیا ایکشن لیا گیا ہےقومی مالیاتی کمیشن کی سفارشات  ایوان میں پیش کرے گا۔

(2)  وزیر خزانہ  دستور کے آرٹیکل 160 کی ضمن(3۔بی)کےحوالے سے   قومی مالیاتی کمیشن کے ایوارڈ پر عمل درآمد سے متعلق  ششماہی رپورٹ  ایوان میں پیش کرے گا۔[

 

129۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ:۔  ایک وزیر صوبہ پنجاب کے حسابات کے بارے میں آڈیٹر جنرل کی سالانہ رپورٹ موصول ہونے پر ایوان میں پیش کرے گا۔

 

130۔ پالیسی کے اصولوں پر عمل درآمد کے بارے میں رپورٹ:۔ صوبہ پنجاب کے معاملات سے متعلق پالیسی کے اصولوں کی پابندی اور ان پر عمل درآمد کے بارے میں سالانہ رپورٹ کوئی وزیر ایوان میں پیش کرے گا۔

131۔ اسلامی نظریاتی کونسل کی رپورٹ:۔  اسلامی نظریاتی کونسل کی رپورٹ خواہ وہ عبوری ہو یا قطعی موصول ہونے پر کوئی وزیر اسے ایوان میں پیش کرے گا۔

 

132۔ دیگر رپورٹیں:۔  کوئی دیگر رپورٹ جو کسی رائج الوقت قانون کے تحت ایوان میں پیش کی جانی مطلوب ہو ، کسی وزیر کی طرف سے پیش کی جائے گی۔

 

133۔ رپورٹوں پر بحث: ۔ (1)  قواعد 130 ،131 اور 132 میں مذکور کسی رپورٹ کے ایوان میں پیش ہونے کے بعد سپیکر اس پر بحث کے لئے ایک دن مقرر کرے گا۔

(2) ذیلی قاعدہ(1)کے تحت مقرر کردہ دن متعلقہ وزیر یہ تحریک پیش کر سکتا ہے کہ اسمبلی رپورٹ پر بحث کرے اور اس رپورٹ کے نمایاں پہلوؤں کی وضاحت کے لئے مختصر بیان دے سکتا ہے۔

(3) اسمبلی ایک قرار داد کے ذریعے رپورٹ پر اپنی رائے کا اظہار یا کوئی تبصرہ یا کوئی سفارش کر سکتی ہے۔

(4) اگر اسمبلی میں ایک بار رپورٹ پر بحث ہو جائے تو اس پر بحث یا مزید بحث کرنے کے لئے کوئی دیگر تحریک پیش نہیں کی جائے گی۔

 



[1] بذریعہ نوٹیفکیشن   نمبر PAP/Legis-1(27)/08/397، تبدیل کیا گیا ۔  پنجاب گزٹ (غیر معمولی )،مورخہ 12 مئی 2011کےصفحات 38765-69ملاحظہ فرمائیں۔      

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات