صوبائی اسمبلی پنجاب
معلومات کے حصول کےلئے دستیاب سہولیات
پہلے اقدام کے طور پر درج ذیل سہولیات کے ذریعے معلومات تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے:
ویب سائٹس
سیکریٹریٹ ہذ انے درج ذیل معلومات اپنی اسمبلی اور لاء کی سرکاری ویب سائٹس پر پہلے ہی شائع کردی ہیں ۔
اراکین
سپیکر،ڈپٹی سپیکر، وزراء ، قائد حزب اختلاف ،مشیران ، خصوصی معاونین ، پارلیمانی سیکرٹریز اور اراکین کے پارلیمانی استحقاقات ، اراکین کی سوانح عمری کی تفصیلات ۔
کمیٹیاں
کمیٹی کے اجلاس اور رپورٹیں ۔
اسمبلی کی کارروائی
آرڈر آف دی ڈے (ایجنڈا)،سوالات، توجہ دلاؤ نوٹسز، تحاریک استحقاق، تحاریک التواء، مسودات قانون ، قوانین ، قراردادیں ، اجلاسوں کی سمری ، لفظ بہ لفظ مباحثات ، آڈیو/ویڈیو کارروائیاں ۔
سیکریٹریٹ
سیکریٹریٹ کے افسران اور ملازمین کے اختیارارت وفرائض ، منظور شدہ آسامیاں ، سیکریٹریٹ کا بجٹ ، سرکلرز، ٹینڈرز/ملازمتیں ، قواعد (بھرتی اور ملازمت کی شرائط )صوبائی اسمبلی پنجاب 1986، قواعدفنانس کمیٹی صوبائی اسمبلی پنجاب 1974، لائبریری میں دستیاب کتب /سیریلز کیٹلاگنگ معلومات ۔
مطبوعات
پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ نے پنجاب اسمبلی اور قانون سازی کے امور پر مفید اور معلوماتی کتابوں کی سیریز شائع کی ہے ۔ تحقیق اور اشاعت کے عمل کو مزید تیز کرنے کےلئے 1997 میں ریسرچ اور ریفرنس ونگ تشکیل دیاگیا ۔ اب تک کی گئی اشاعتوں کا مختصر تعارف نیچے دیا گیا ہے :۔
• پنجاب کے مقنن
• پنجاب اسمبلی میں کی گئی تقاریر کی جھلکیا ں
• پنجاب اسمبلی 1987
• گولڈن جوبلی ، پنجاب اسمبلی 1937-1987
• سیمینار87
• پنجاب اسمبلی 1988-1990
• اراکین کی سوانح عمریاں
• پنجاب اسمبلی کے فیصلے 1985 تا 1996
• قواعد انضبا ط کار صوبائی اسمبلی پنجاب 1997
• پارلیمانی استحقاقات پنجاب
• پنجاب اسمبلی کے فیصلے 1947-1999
• اراکین کی سوانح عمری 2002
• پنجاب کے مقنینن
پبلک انفارمیشن آفیسر
صوبائی اسمبلی پنجاب سے معلومات ،سیکریٹریٹ ہذ اکے نامزد کردہ پبلک انفارمیشن آفیسر کو تحریری درخواست دے کر بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔ پبلک انفارمیشن آفیسر درکار معلومات شعبے سے حاصل کرکے دے سکتا ہے ۔صوبائی اسمبلی پنجاب سے معلومات ،سیکریٹریٹ ہذ اکے نامزد کردہ پبلک انفارمیشن آفیسر کو تحریری درخواست دے کر بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔