Consequent upon the advice of the Chief Minister, Punjab to the Governor of the Punjab under clause (1) of Article 112 of the Constitution of the Islamic Republic of Pakistan, Provincial Assembly of the Punjab stands dissolved on 14 January 2023 at 2210 hours at the expiration of forty-eight hours after the Chief Minister has so advised.
چودھری شوکت منظور چیمہ ولد چودھری منظور حسین چیمہ15 جنوری 1954 کو وزیر آباد میں پیدا ہوئے۔آپ نے 2005 میں پنجاب یونیورسٹی لاہور سے گریجوایشن کی۔آپ 1998-99 کے دوران رکن ڈسٹرکٹ کونسل گوجرانوالہ2001 کے دوران ناظم یونین کونسل نمبر 09 منظور آباد ،2001-05 کے دوران تحصیل ناظم وزیر آباد رہے ۔آپ 2001-03کے دوران چئیرمین مارکیٹ کمیٹیز، گکھڑ ،علی پور اور وزیر آباد رہے اور 1992-2004کے دوران بطور ڈائریکٹرکوآپریٹو سوسائٹیز یونین پنجاب خدمات سرانجام دیں۔ آپ زمیندار پیشہ اور کاروباری شخصیت ہیں جو 2008-13 کے دوران رکن پنجاب اسمبلی رہے اور 2018 کے عام انتخابات میں مسلسل تیسری بار رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ہیں ۔ آپ نے یواے ای ، برطانیہ ،سعودی عرب اور عراق کے دورے کئے ۔
حکومتی ادارے | عہدہ | عرصئہ ملازمت |
---|---|---|
صوبائی اسمبلی پنجاب | ایم پی اے | 2008-2013 |
ضلع کونسل | ممبر گجرانوالہ | 1998-99 |
لوکل گورنمنٹ | ناظم یونین کونسل نمبر 9 منظور آباد | 2001 |
لوکل گورنمنٹ | تحصیل ناظم, وزیر آباد | 2001-2005 |
صوبائی اسمبلی پنجاب | ایم پی اے | 2013-2018 |
ملک | دورہ کا مقصد | دورانیہ |
---|---|---|
برطانیہ | طبی امداد | 1990, 1992, 1994 |