جناب مجتبٰی شجاع الرحمٰن ولد میاں شجاع الرحمٰن ستمبر1967 کو لاہور میں پیداہوئے ۔آپ نے1993 میں پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی ۔ آپ ایک کاروباری شخصیت ہیں جو 1998-99 کے دوران ایم سی ایل کے کونسلر 1999 میں ٹیکسیشن کمیٹی ایم سی ایل کے چیئرمین رہے اور(2001-02) میں ٹاؤن نائب ناظم راوی ٹاؤن سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور بھی رہے۔ 2002-07 کے دوران صوبائی اسمبلی پنجاب کے رکن رہے ۔ آپ 2008 کے انتخابات میں بلامقابلہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ۔2008-13 کے دوران وزیر آبکاری و محصولات اضافی چارج محکمہ سکول ایجوکیشن ، خزانہ ، خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم اور ٹرانسپورٹ فرائض سرانجام دیتے رہے ۔ آپ 2013 کے عام انتخابات میں مسلسل تیسری بار صوبائی اسمبلی پنجاب کے رکن منتخب ہوئے اور بطور وزیر آبکاری ومحصولات اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔ آپ 11 جون 2013 سے 29 مئی 2015 تک وزیر قانون و پارلیمانی امور بھی رہےآپ کے والد گرامی 1979-87 کے دوران لاہور کے لارڈ میئر اور 26 سال سے زائد عرصہ ایم سی ایل کے کونسلر رہے ۔
رہائشی : 042-99250299 , رہائشی : 36845500 , دفتر : 042-99211691 , موبائل : 0300-8443104 , فیکس : 042-99211687
حکومتی ادارے | عہدہ | عرصئہ ملازمت |
---|---|---|
صوبائی اسمبلی پنجاب | ایم پی اے | 2002-2007 |
صوبائی اسمبلی پنجاب | ایم پی اے | 2008-2013 |
صوبائی اسمبلی پنجاب | Minister for Excise & Taxation, Higher Education, School Education, Literacy & Non-formal Basic Education, Transport, Finance | 2008-2013 |
رشتہ | نام | ایوان | عہدہ | مدت |
---|---|---|---|---|
والد | میاں شجاع الرحمان، لارڈ میئر لاھور | لوکل گورنمنٹ | 1979-87 |