خواجہ محمدوسیم ولد خواجہ امان اللہ 17 اپریل 1969 کو نارووال میں پیداہوئے۔آپ کی تعلیمی استعداد انٹرمیڈیٹ ہے ۔ پیشے کے اعتبار سے ایک کاروباری شخصیت ہیں لیکن آپ نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز نچلی سطح سے کیا اور میونسپل کمیٹی نارووال کے کونسلر منتخب ہوئے ۔ بعد میں وہ میونسپل کمیٹی نارووال کے چیئرمین منتخب ہوئے ۔ مسلسل دو ادوار میں تحصیل ناظم ،نارووال رہے ۔2013 کے عام انتخابات میں صوبائی اسمبلی پنجاب کے رکن منتخب ہوئے اور لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کی قائمہ کمیٹی کے رکن کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔آپ نے بہت سے بیرونی ممالک بشمول سعودی عرب ، ہانگ کانگ ،جرمنی اور دبئی کے دورے بھی کیے ۔آپ کی اہلیہ محترمہ ثمینہ وسیم بھی 2008-13 کے دوران صوبائی اسمبلی پنجاب کی رکن رہ چکی ہیں اور چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے خصوصی تعلیم اپنے فرائض سرانجام دے چکی ہیں ۔
حکومتی ادارے | عہدہ | عرصئہ ملازمت |
---|---|---|
لوکل گورنمنٹ | تحصیل ناظم, نارووال | 2001-2005, 2005-09 |
میونسپل کمیٹی | کونسلر ضلع نارووال | |
میونسپل کمیٹی | چیئرمین ضلع نارووال |
ملک | دورہ کا مقصد | دورانیہ |
---|---|---|
جرمنی | ||
ہانگ کانگ | ||
سعودی عرب | ||
متحدہ عرب امارات |
رشتہ | نام | ایوان | عہدہ | مدت |
---|---|---|---|---|
زوجہ | ثمینہ وسیم بٹ, ایم پی اے | صوبا ئی اسمبلی پنجاب | 2008-2013 |