چودھری اویس قاسم خان ولد چودھری غلام احمد خان آف روپو چک 19 اگست 1969 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے ۔ آپ نے 1989 میں ایف سی کالج لاہور سے گریجوایشن کی ۔ آپ زمیندار پیشہ سے منسلک ہیں جو 2008-13 کے دوران صوبائی اسمبلی پنجاب کے رکن رہے اور2013 کے عام انتخابات میں مسلسل دوسری بار پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ۔ آپ نے برطانیہ ، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ،امریکہ ، ملائشیا اور تھائی لینڈ کے دورے کیے ۔آپ کے والد گرامی بھی 1985-88 ، 1990-93کے دوران (پارلیمانی سیکرٹری ریونیو )1993-96 اور1997-99 کے دوران صوبائی اسمبلی پنجاب کے رکن رہے ۔ آپ کے چچا چودھری محمد سرور خان آف روپو چک 1951-55 کے دوران قانون ساز اسمبلی پنجاب کے رکن رہے ،1965-69 کے دوران صوبائی اسمبلی مغربی پاکستان کے رکن رہے اور 1985-88 ،1990-93 ،1993-96، 1997-99 کےدوران قومی اسمبلی کے رکن رہے اور 1997-99
کے دوران چیئرمین قائمہ کمیٹی قومی اسمبلی برائے امور کشمیر خدمات سرانجام دیتے رہے ۔
دفتر : 0542-538400 , موبائل : 0308-8888075 , موبائل : 0300-4511663
حکومتی ادارے | عہدہ | عرصئہ ملازمت |
---|---|---|
صوبائی اسمبلی پنجاب | ایم پی اے | 2008-13 |
ملک | دورہ کا مقصد | دورانیہ |
---|---|---|
ریاست ہائے متحدہ امریکہ | ||
ملائیشیا | ||
سعودی عرب | نجی دورہ | 1997 |
تھائی لینڈ | ||
متحدہ عرب امارات | نجی دورہ | 2000 |
برطانیہ | نجی دورہ | 1999 |
رشتہ | نام | ایوان | عہدہ | مدت |
---|---|---|---|---|
انکل | چودھری محمد سرور خان | قومی اسمبلی پاکستان | 1985-1988, 1990-1993, 1993-1996, 1997-1999 | |
والد | چودھری غلام احمد خان | صوبا ئی اسمبلی پنجاب | 1985-88, 1993-96, 1997-99 | |
انکل | چودھری محمد سرور خان | قانون ساز اسمبلی پنجاب | 1951-1955 | |
والد | چوھدری غلام احمد خان، ایم پی اے / پارلیمانی سیکرٹری برائے مال | صوبا ئی اسمبلی پنجاب | 1990-93 | |
انکل | چوھدری محمد سرور خان | صوبائی اسمبلی مغربی پاکستان | 1965-69 |