سید طارق یعقوب رضوی ولد سیدمحمد یعقوب شاہ یکم دسمبر 1968 کو پھالیہ میں پیدا ہوئے۔آپ نے 1988 میں ایف سی کالج لاہور سے گریجوایشن کی۔ آپ ریٹائرڈ سرکاری ملازم ہیں۔آپ نے 1990-2004میں محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب میں بطور چیف آفیسر اور ڈپٹی ڈائریکٹر فرائض سر انجام دئیے۔آپ ’’پیر آف پھالیاز‘‘مزار کے سجادہ نشین ہیں ۔آپ نے سعودی عرب دبئی،یواے ای ،فرانس،اٹلی،یورپ،امریکہ اورکینیڈا کے دورے کیے ۔آپ کے والد گرامی 1990-91کے دوران رکن پنجاب اسمبلی رہے اور وزیر اعلیٰ کے مشیر بھی رہے۔آپ کے بھائی،پیر بنیا مین رضوی نے 1991-93کے دوران وزیراعلیٰ کے مشیر کے طور پر فرائض سر انجام دئیےاور 1997-99میں بطور وزیر سماجی بہبود،ترقی نسواں اور بیت المال خدمات سر انجام دیتے رہے ۔
ملک | دورہ کا مقصد | دورانیہ |
---|---|---|
کینیڈا | ||
فرانس | ||
اٹلی | ||
سعودی عرب | عمرہ | |
متحدہ عرب امارات | نجی دورہ |
رشتہ | نام | ایوان | عہدہ | مدت |
---|---|---|---|---|
والد | سید محمد یعقوب شاہ, ایم پی اے | صوبا ئی اسمبلی پنجاب | 1990-1991 | |
بھائی | پیر بنیامین رضوی, ایم پی اے / مشیر برائے وزیراعلی | صوبا ئی اسمبلی پنجاب | 1991-1993 | |
بھائی | پیر بنیامین رضوی, صوبائی وزیر | صوبا ئی اسمبلی پنجاب | 1997-1999 |