پروفائل

پرنٹ کریں

??ابزادہ ح?در ?ہد?

پی پی ۔ 108 (گجرات ۔ II)

اسمبلی دور : 2013-2018(16ویں اسمبلی)

  • پوزیشن
  • پارلیمانی سکریٹری: مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیویلپمنٹ
  • تعلیمی قابلیت
  • بی اے
  • پیشہ
  • کاشتکار
  • پارٹی
  • ای میل
  • pp108@pap.gov.pk Email Your MPA
  • والد کا / شوہر کا نام
  • ??ابزادہ ظفر ?ہد?
  • ازدواجی حیثیت
  • شادی شدہ
  • بچے
  • 2
  • تاریخ پیدائش
  • 24  اگست 1984ء
  • پیدائش کی جگہ
  • گجرات
  • مذہب
  • اسلام
  • تاریخ حلف برداری
  • 01 جون 2013ء

ذاتی کیریئر اور دلچسپی

نواب زادہ حیدر مہدی ولد نواب زادہ ظفر مہدی 24 اگست 1984 کو گجرات میں پیدا ہوئے ۔آپ نے 2006 میں برنل یونیورسٹی لندن،برطانیہ سے گریجوایشن کی۔ آپ نے سٹی آف لندن کالج برطانیہ سے بزنس سٹڈیزاور اے بی ای میں  کوالیفائی کیا اور ہالبورن کالج لندن سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ڈپلومہ کیا ۔آپ نے برطانیہ ،یو اے ای ،دبئی ملائشیا، مالدیپ اور سری لنکا   کے دورے کیے۔ایک زمیندار ہونے کی حیثیت  سے 2013 کے عام انتخابات میں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے اور بطور پارلیمانی سیکرٹری برائے مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ  فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔آپ کا نامور اور معروف  سیاسی خاندان سے تعلق ہے۔آپ کے پردادا نواب سر فضل علی خان 1937-42کے دوران رکن قانون ساز اسمبلی پنجاب رہے۔آپ کے دادا نواب زادہ مہدی علی،1951-55میں رکن قانون  سازاسمبلی پنجاب   رہے ۔ آپ کے والدنواب زادہ  ظفر مہدی 1977 میں رکن قومی اسمبلی رہے۔ آپ کے دادا کے حقیقی بھائی نوابزادہ اصغر علی1942-47 اور 1951-55 کے دوران قانون ساز اسمبلی پنجاب  کے رکن رہے1947-49 میں رکن  قانون ساز اسمبلی مغربی پنجاب  اور 1965-69میں رکن صوبائی اسمبلی مغربی پاکستان خدمات سر انجام دیتے رہے ۔آپ کے چچا ،نواب زادہ مظہر علی 1977 ،1993-96 کے دوران رکن پنجاب اسمبلی رہے اور 1985-88میں رکن قومی اسمبلی رہے   اور اس وقت موجودہ  ایم این اے ہیں۔آپ کے دوسرے چچا نواب زادہ مظفر علی1985-88میں رکن پنجاب اسمبلی  رہے اور آپ  کے  چچا نواب زادہ غضنفر علی گل 1988-90میں رکن پنجاب اسمبلی 1993-96میں رکن قومی اسمبلی اور 2010-11میں وزیر اعظم کے مشیر رہے۔ 

مستقل پتہ

دوسرے ممالک کا دورہ

ملک دورہ کا مقصد دورانیہ
ملائیشیا
مالدیپ
سری لنکا
متحدہ عرب امارات
متحدہ عرب امارات
برطانیہ

موجودہ یا سابقہ اسمبلیوں میں عزیزواقارب

رشتہ نام ایوان عہدہ مدت
پردادا نواب سر فضل علی قانون ساز اسمبلی پنجاب 1937-1942
پردادا نواب سر فضل علی ضلع کونسل 1921
دادا نوابزادہ مہدی علی قانون ساز اسمبلی پنجاب 1951-1955
والد نوابزادہ ظفر مہدی قومی اسمبلی پاکستان 1977
دادا کے بھائی نوابزادہ اصغر علی قانون ساز اسمبلی پنجاب 1942-47, 1951-55
دادا کے بھائی نوابزادہ اصغر علی صوبائی اسمبلی مغربی پاکستان 1965-69
انکل نوابزادہ مظہر علی صوبا ئی اسمبلی پنجاب 1977, 1993-96
انکل نوابزادہ مظہر علی قومی اسمبلی پاکستان 1985-88
انکل نوابزادہ مظفر علی صوبا ئی اسمبلی پنجاب 1985-88
انکل نوابزادہ غضنفر علی گل صوبا ئی اسمبلی پنجاب 1988-90
انکل نوابزادہ غضنفر علی گل قومی اسمبلی پاکستان 1993-96

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025