جناب اکمل سیف چٹھہ ولدچودھری سیف علی چٹھہ 08 نومبر 1973 کو علی پور چٹھہ میں پیدا ہوئے۔ آپ نے 1992 میں ایف سی کالج لاہور سے گریجوایشن کی۔ آپ زمیندار پیشہ ہیں جو 2003-07کے دوران رکن صوبائی اسمبلی پنجاب رہے اور 2013 کے عام انتخابات میں دوسری مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے اوربطور پارلیمانی سیکرٹری برائے انوائرنمنٹ پروٹیکشن فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔آپ کے دادا چودھری بشیر احمد چٹھہ نے 1972-77 کے دوران بطور رکن پنجاب اسمبلی خدمات سر انجام دیں۔آپ کے والد چودھری سیف علی چٹھہ 1988-90 کے دوران رکن پنجاب اسمبلی رہے ؛آپ کے برادر نسبتی جناب شاہد منظور گل بھی 1990-93 ،1997-99 کے دوران رکن پنجاب اسمبلی اور2005-07میں رکن قومی اسمبلی رہے۔آپ کے کزن جناب جاوید منظور گل نے 2002-07 کے دوران بطور رکن پنجاب اسمبلی اور بطور پارلیمانی سیکرٹری برائے محکمہ معدنیات و کان کنی خدمات سر انجام دیں۔
حکومتی ادارے | عہدہ | عرصئہ ملازمت |
---|---|---|
صوبائی اسمبلی پنجاب | ایم پی اے | 2002-2007 |
رشتہ | نام | ایوان | عہدہ | مدت |
---|---|---|---|---|
دادا | چوھدری بشیر احمد چٹھہ | صوبا ئی اسمبلی پنجاب | 1972-1977 | |
والد | چوھدری سیف علی چٹھہ | صوبا ئی اسمبلی پنجاب | 1988-1990 | |
برادر نسبتی | شاھد منظور گل | صوبا ئی اسمبلی پنجاب | 1990-93, 1997-1999 | |
برادر نسبتی | شاھد منظور گل | قومی اسمبلی پاکستان | 2005-2007 | |
کزن | جاوید منظور گل | صوبا ئی اسمبلی پنجاب | 2002-2007 |