چودھری محمد اقبال ولد چودھری سلطان احمد 06 جولائی 1943 کو بھارت میں پیدا ہوئے ۔آپ نے 1963 میں گورنمنٹ کالج شیخوپورہ سے گریجوایشن کی۔آپ زمیندار پیشہ ہیں۔1985-88 ،1988-90 ،1990-93 ،1993-96،1997-99 اور 2002-07کے دوران مسلسل چھ دفعہ رکن صوبائی اسمبلی پنجاب رہے اور بطور وزیرریونیو،وزیر آبپاشی و قوت برقی ،وزیراطلاعات ،وزیرزراعت،وزیر تعلیم،وزیر خوراک وزیرصحت اور رکن پبلک اکاونٹس کمیٹی اور وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں ۔آپ 2013 کے عام انتخابات میں ساتویں دفعہ رکن اسمبلی منتخب ہوئےاور بطور چئیرمین استحقاقات کمیٹی فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ آپ برطانیہ،امریکہ اور ایران کے سرکاری دورے کرچکے ہیں اور1996میں بیالیسویں سی پی اے کانفرنس میں شرکت کے لئے ملائیشیا کے دورہ پر بھی گئے ۔