محترمہ نازیہ راحیل زوجہ سردار راحیل انور ایبٹ آباد میں پیدا ہوئیں ۔آپ نے آرمی برن ہال سکول اینڈ کالج سے تعلیم حاصل کی اور قانون اور سیاسیات میں گریجوایشن کی ۔2008 میں رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئیں اور بطور پارلیمانی سیکرٹری برائے سپیشل ایجوکیشن خدمات سرانجام دیں۔2013 کے عام انتخابات میں مسلسل دوسری دفعہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئیں اور اس وقت پارلیمانی سیکرٹری برائے ریونیو خدمات سرانجام دے رہی ہیں ۔آپ بطور رکن سنڈیکیٹ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہوبھی خدمات سرانجام دے رہی ہیں ۔ آپ کے دادا سردار خورشید عالم این ڈبلیو ایف پی (موجودہ خیبرپختونخواہ )کے پہلےکلکٹر (لینڈ)تھے ۔ آپ کے چچا سردار فخر عالم 1986-91کے دوران چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ رہے اور 1993-97میں بطور چیف الیکشن کمشنر خدمات سرانجام دیں ۔ آپ کے چچا سردار محمد مشتاق 1990-93 اور 1997-99کے دوران رکن خیبر پختونخواہ اسمبلی رہے اور بطور چیئرمین ڈی ڈی اے سی کام کیا اور 2008-13کے دوران ہری پور (خیبر پختونخواہ )سے ایم این اے رہے ۔ آپ کے سسر ،سردار الطاف حسین (مرحوم )1985-88میں رکن پنجاب اسمبلی رہے ۔ آپ نے ملائشیا،سنگاپور اور امریکہ کے سرکاری دورے کیے ۔