لیفٹیننٹ کرنل(ر)سردار محمد یعقوب خان گادھی ولد سردار محمد مراد خان 14 مارچ 1961 کو ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پیدا ہوئے ۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد آپ نے پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا اور 1980 میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول سے گریجوایشن کی ۔ 2005 میں پنجاب لاء کالج لاہور سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی ۔آپ 2002 میں فوج سے بطور لیفٹیننٹ کرنل ریٹائر ہوئے ۔اس وقت آپ وکالت کے پیشے سے وابستہ ہیں اور زمیندار بھی ہیں ۔ آپ 2008-13کے دوران رکن صوبائی اسمبلی پنجاب رہے اور بطور پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحول اور ایس اینڈ جی اے ڈی خدمات سرانجام دیں ۔2013 کے عام انتخابات میں مسلسل دوسری مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ۔آپ کے والد مسلسل چار دفعہ 1985-88(پارلیمانی سیکرٹری برائے محکمہ مواصلات وتعمیرات )1988-90(وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی )1990-93(وزیر اعلیٰ کے مشیر )اور1993-95 کے دوران رکن پنجاب اسمبلی رہے اور آپ کے بھائی سردار محمد مسعود خان گادھی 1995-96اور 1997-99کے دوران رکن صوبائی اسمبلی پنجا ب (پارلیمانی سیکرٹری برائے اوقاف ،زکٰوة وعشر ) رہ چکے ہیں ۔
رہائشی : 042-35175184 , موبائل : 0342-6565184 , موبائل : 0345-7575243
حکومتی ادارے | عہدہ | عرصئہ ملازمت |
---|---|---|
صوبائی اسمبلی پنجاب | ایم پی اے / پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحولیات اینڈ ایس اینڈ جی اے ڈی | 2008-2013 |
رشتہ | نام | ایوان | عہدہ | مدت |
---|---|---|---|---|
والد | سردار محمد مراد خان | صوبا ئی اسمبلی پنجاب | 1985-1988, 1988-1990, 1990-1993, 1993-1995 | |
بھائی | سردار محمد مسعود خان | صوبا ئی اسمبلی پنجاب | 1995-1996, 1997-1999 |