جناب محمد عون عباس خان ولد محمد مظفر علی خان 16جون 1982 کو لاہور میں پیداہوئے ۔ آپ نے ابتدائی تعلیم ایچی سن کالج لاہور سے حاصل کی اور امریکن نیشنل سکول لاہور سے آئی سی ایس کیا ۔ آپ زمیندار اورکاروباری شخصیت ہیں۔2013 کے عام انتخابات میں رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئے ۔آپ سعودی عرب ، لیبیا ، تھائی لینڈ اور عراق کا سفر کرچکے ہیں ۔ آپ کے والد1990-93 ،1993-96اور 1997-99کے دوران رکن پنجاب اسمبلی رہے اور بطور پارلیمانی سیکرٹری برائے جنگلات و جنگلی حیات خدمات سرانجام دیتے رہے ۔آپ کے دادا محمد نوازش علی خان سیال 1951-55میں رکن قانون ساز اسمبلی پنجاب ،1956-58میں رکن صوبائی اسمبلی مغربی پاکستان اور 1972-77 کے دوران رکن صوبائی اسمبلی پنجاب رہے ۔ ان کے نانا ذوالفقار علی خان سیال 1985-88کے دوران رکن پنجاب اسمبلی رہے ۔ آپ کے پردادا جناب ذوالفقار علی خان سی ایس آئی نے 1913-16 اور 1916-20 کے دوران بطور رکن کونسل آف لیفٹیننٹ گورنر پنجاب خدمات سر انجام دیں ۔ آپ کے دادا کے بڑے بھائی ، جناب طالب حسین خان 1937-45کے دوران رکن قانون ساز اسمبلی پنجا ب رہے ۔ آپ کے دادا کے کزن جناب محمد عارف خان نے 1946-47میں بطور رکن قانون ساز اسمبلی پنجاب اور 1947-49میں بطور رکن قانون ساز اسمبلی مغربی پاکستان خدمات سرانجام دیں ۔ آپ کے والد کے فرسٹ کزن جناب جواد علی خان 1997-99میں رکن صوبائی اسمبلی پنجاب رہے ۔