رانا ثناء اللہ خان ،ہائی کورٹ کے سینئر ایڈووکیٹ ہیں ۔آپ نے آمریت کے خلاف جمہوریت کی بحالی کےلئے طویل اور سخت جدوجہدکی اور آئین کی بحالی اور انسانی حقوق کےلئے آواز بلند کرتے رہے ہیں ۔آپ پر کئی بار تشدد کیا گیا اور جدوجہد کرنے پر قید ہوتے رہے اس کے باوجود آپ ہمیشہ ثابت قدمی سے تمام مشکلات کے سامنے ڈٹے رہے اور کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہ کیا ۔ پہلی دفعہ 1990 میں رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئے اور 1990-93کے دوران بطور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر خدمات سرانجام دیں ۔آپ 1997-99کے دوران دوسری بار رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئے ۔2002 میں تیسری بار رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئے اور 2002-07 کے دوران بطور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر خدمات سرانجام دیں اور پاکستان مسلم لیگ (نواز)کے پارلیمانی لیڈر بھی رہے ۔آپ 2008 میں چوتھی مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے اور 2008-13کے دوران وزیر قانون و پارلیمانی امور رہے ؛ ان کے پاس ریونیو اور مقامی حکومت و کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے محکموں کا اضافی چارج بھی رہا ۔ آپ 2013 کے عام انتخابات میں پانچویں مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے اوربطور وزیر قانون و پارلیمانی امور خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔
دفتر : 042-99203289 , دفتر : 042-9921232 , موبائل : 0321-9657878
حکومتی ادارے | عہدہ | عرصئہ ملازمت |
---|---|---|
صوبائی اسمبلی پنجاب | ایم پی اے / ڈپٹی اپوزیشن لیڈر | 1990-1993 |
صوبائی اسمبلی پنجاب | ایم پی اے | 1997-1999 |
صوبائی اسمبلی پنجاب | ایم پی اے / ڈپٹی اپوزیشن لیڈر | 2002-2007 |
صوبائی اسمبلی پنجاب | وزیر برائے قانون و پالیمانی امور / ڈپٹی | 2008-2013 |
صوبائی اسمبلی پنجاب | Minister for Law & Parliamentary Affairs, Local Government and Community Development | 11-6-2013 to 20-6-2014 |