جناب احسن ریاض فتیانہ ولد ریاض خاں فتیانہ 15 دسمبر 1987 کو لاہور میں پیدا ہوئے ۔آپ نے ابتدائی تعلیم ایچی سن کالج لاہور سے حاصل کی اور 2011 میں لاہور سکول آف اکنامکس ، لاہور سے بی بی اے (آنرز) کا امتحان پاس کیا ۔آپ زمیندار پیشہ ہیں۔2013 کے عام انتخابات میں رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئے ۔آپ کئی بیرونی ممالک کا سفر کرچکے ہیں ۔آپ کا تعلق اہم سیاسی گھرانے سے ہے ۔ آپ کے والد 1988-90، 1990-93، اور 1993-96کے دوران مسلسل تین بار رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئے اور وزیر اعلیٰ کے مشیربھی رہ چکے ہیں اوراس کے علاوہ وزیر تعلیم اوروزیر خزانہ بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں ۔ علاوہ ازیں 2002-07 اور 2008-13کے دوران مسلسل دو بار رکن قومی اسمبلی بھی رہے اور بطور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق خدمات سرانجام دیتے رہے ۔آپ کی والدہ محترمہ آشفہ ریاض فتیانہ 2002-07میں رکن صوبائی اسمبلی پنجاب رہیں اور بطور وزیر برائے ترقی نسواں ،سماجی بہبود اور انسانی حقوق خدمات سرانجام دے چکی ہیں ۔آ پ کے دادا میاں افضل وٹو 1972-77 کے دوران رکن صوبائی اسمبلی پنجاب اور سینئر وزیربرائے محنت ، مواصلات وتعمیرات اورآبکاری و محصولات رہ چکے ہیں ۔1977میں رکن قومی اسمبلی بھی رہے ۔
رہائشی : 042-35302244 , دفتر : 046-3412057 , موبائل : 0322-4222222 , موبائل : 0321-8111987 , فیکس : 042-35300244
ملک | دورہ کا مقصد | دورانیہ |
---|---|---|
ریاست ہائے متحدہ امریکہ | نجی دورہ | 2012 |
کینیڈا | نجی دورہ | 2012 |
چین | نجی دورہ | 2003 |
فرانس | نجی دورہ | 2012 |
برطانیہ | نجی دورہ | 2012 |
رشتہ | نام | ایوان | عہدہ | مدت |
---|---|---|---|---|
والد | ریاض خان فتیانہ | قومی اسمبلی پاکستان | 2002-2007, 2008-2013 | |
والد | ریاض خان فتیانہ | صوبا ئی اسمبلی پنجاب | 1988-1990, 1990-1993, 1993-1996 | |
والدہ | عاشفہ ریاض فتیانہ | صوبا ئی اسمبلی پنجاب | 2002-2007 | |
دادا | میاں افضل وٹو | قومی اسمبلی پاکستان | 1977 | |
دادا | میاں افضل وٹو | صوبا ئی اسمبلی پنجاب | 1972-1977 | |
والد | ریاض خان فتیانہ, وزیر برائے تعلیم | صوبا ئی اسمبلی پنجاب | 1993-1996 | |
والد | ریاض خان فتیانہ, مشیر برائے وزیراعلی | وزیر اعلی | 1988-90 |