رائے حیدر علی خاں ولد رائے صلاح الدین خاں 23 مارچ 1967 کو پیدا ہوئے ۔آپ نے 1986 میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے گریجوایشن کی اور 1991 میں پنجاب یونیورسٹی لاء کالج لاہور سے ایل ایل بی کیا ۔آپ زمیندار اور کاروباری شخصیت ہیں ۔2013 کے عام انتخابات میں رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئے اور وزیر اعلیٰ کے خصوصی مشیر برائے خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔ آپ متعدد بیرونی ممالک کا سفر کرچکے ہیں ۔آپ کے والد 1985-88 اور 1997-99میں رکن صوبائی اسمبلی پنجاب ، آپ کے دادا رائے شہادت خاں 1937-45کے دوران رکن قانون ساز اسمبلی پنجاب اورآپ کے سسر لیفٹیننٹ کرنل (ر)محمد سلیم خاں 1965-69میں رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں ۔
رہائشی : 041-4311287 , دفتر : 041-4314053 , دفتر : 042-99203795 , موبائل : 0300-8404886
ملک | دورہ کا مقصد | دورانیہ |
---|---|---|
اسپین | ||
برطانیہ |
رشتہ | نام | ایوان | عہدہ | مدت |
---|---|---|---|---|
دادا | رائے شہادت خان | قانون ساز اسمبلی پنجاب | 1937-1945 | |
سُسر | لیفٹیننٹ کرنل محمد سلیم خان | قومی اسمبلی پاکستان | 1965-1969 | |
والد | رائے صلاح الدین خان | قومی اسمبلی پاکستان | 1985-1988, 1997-1999 |