جناب محمد افضل ساہی ولد چودھری نواب خاں ساہی یکم نومبر 1949 کو پیدا ہوئے ۔آپ نے 1971 میں پنجاب یونیورسٹی لاہور سے گریجوایشن کی ۔آپ زمیندار پیشہ ہیں۔1979 تا 1991 مسلسل تین بار رکن ضلع کونسل فیصل آباداور مورخہ 14اگست 2001 تا 24 اگست 2002 نائب ضلع ناظم ،ضلع کونسل فیصل آباد رہ چکے ہیں ۔ آپ 1988-90، 1990-93، 1993-96، 1997-99 اور 2002-07کے دوران رکن صوبائی اسمبلی پنجاب رہے۔1990-93کے دوران پارلیمانی سیکرٹری برائے جنگلات ، ماہی پروری و جنگلی حیات ،1998-99میں وزیر برائے مواصلات و تعمیرات اور 2002-08کے دوران سپیکر صوبائی اسمبلی پنجاب رہ چکے ہیں ۔2013 کے عام انتخابات میں چھٹی مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئے ۔ ان کے بڑے بھائی لیفٹیننٹ کرنل (ر)غلام رسول ساہی 2002-07کے دوران رکن قومی اسمبلی رہے اور اس وقت بھی رکن قومی اسمبلی ہیں ۔ ان کے بھتیجے جناب ظفر ذوالقرنین ساہی 2008-13میں رکن صوبائی اسمبلی پنجاب رہے ہیں ۔