جناب عامر عنایت خاں شاہانی ولد عنایت اللہ خاں شاہانی یکم دسمبر 1983 کو بھکر میں پیدا ہوئے ۔ پنجاب یونیورسٹی لاہور سے 2003 میں گریجوایشن کی ۔ آپ بلحاظ پیشہ زمیندار ہیں جو 2013 کے عام انتخابات میں رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئے ۔انڈیا ،سری لنکا ، سنگا پور ، تھائی لینڈ اور ملائشیا کر دورہ کر چکے ہیں ۔ آپ کا تعلق ایک مشہور سیاسی گھرانے سے ہے ان کےچچا امان اللہ خاں شاہانی 1962-65 اور 1965-69رکن صوبائی اسمبلی مغربی پاکستان اور 1977 اور 1985-88رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں ۔ان کے کزن نعیم اللہ خاں شاہانی 1990-93، 1997-99 اور 2002-08رکن صوبائی اسمبلی پنجاب ، 1990-93 وزیر اعلیٰ کے مشیر اور 2002-07وزیر برائے کھیل رہ چکے ہیں ۔
ملک | دورہ کا مقصد | دورانیہ |
---|---|---|
بھارت | کرکٹ میچز | 2005 |
ملائیشیا | کرکٹ میچز | 2011 |
سنگاپور | کرکٹ میچز | 2011 |
سری لنکا | کرکٹ میچز | 2011 |
تھائی لینڈ | کرکٹ میچز | 2011 |
رشتہ | نام | ایوان | عہدہ | مدت |
---|---|---|---|---|
انکل | امان اللہ خان شہانی | صوبائی اسمبلی مغربی پاکستان | 1962-1965 | |
انکل | امان اللہ خان شہانی | صوبائی اسمبلی مغربی پاکستان | 1965-1969 | |
انکل | امان اللہ خان شہانی | قومی اسمبلی پاکستان | 1977 | |
انکل | امان اللہ خان شہانی | قومی اسمبلی پاکستان | 1985-1988 | |
کزن | نعیم اللہ خان شہانی | صوبا ئی اسمبلی پنجاب | 1990-1993 | |
کزن | نعیم اللہ خان شہانی | صوبا ئی اسمبلی پنجاب | 1997-1999 | |
کزن | نعیم اللہ خان شہانی, وزیر برائے کھیل | صوبا ئی اسمبلی پنجاب | 2002-2007 |