جناب محمد سبطین خاں ولد عبدالرحمان خاں 30 اگست 1958 کو پیپلاں ، میانوالی میں پیدا ہوئے ۔ پنجاب یونیورسٹی لاہور سے 1982 میں ایم اے(سیاسیات )کی ڈگری حاصل کی ۔ بلحاظ پیشہ ایک زمیندار ہیں جو 1983-87کے دوران چیئرمین ٹاؤن کمیٹی رہ چکے ہیں ۔ تعلیم کے سلسلے میں امریکہ ، برطانیہ ،چین اور شمالی کوریا جاچکے ہیں ۔1990 میں پہلی مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئے اور 1990-93وزیر جیل خانہ جات رہے ۔ دوسری مرتبہ 2002-07رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئے اورکان کنی و معدنیات کے وزیر رہے ۔ 2013 کے عام انتخابات میں تیسری بار رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئے ۔
حکومتی ادارے | عہدہ | عرصئہ ملازمت |
---|---|---|
صوبائی اسمبلی پنجاب | ایم پی اے | 1990-93 |
پنجاب گورنمنٹ | وزیر برائے جیل خانہ جات | 1990-93 |
پنجاب گورنمنٹ | Minister for Mines & Minerals | 2002-2007 |
ملک | دورہ کا مقصد | دورانیہ |
---|---|---|
ریاست ہائے متحدہ امریکہ | ||
چین | ||
برطانیہ |