میاں مناظر حسین رانجھا ولد میاں مظفر علی رانجھا 15 اگست 1954 کو حویلی میاں شیر علی میں پیدا ہوئے ۔1977 میں پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایل ایل بی کیا ۔ آپ بلحاظ پیشہ ایک زمیندار ہیں اور 1979-83 اور 1983-87 دو مرتبہ ممبر ،ضلع کونسل سرگودھا رہ چکے ہیں ۔ 1985-88، 1990-93، 1993-96 اور 2002-07رکن صوبائی اسمبلی پنجاب،1985-88ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی پنجاب ، 1990-93دوبارہ قائم مقام سپیکر صوبائی اسمبلی پنجاب ، 1993 میں رکن پی اے سی،1993-96 میں چیئرمین استحقاق کمیٹی اور 2003-07 وزیر برائے کالونیز خدمات سرانجام دے چکے ہیں ۔ آپ نے 1992 میں ٹوبیگو، ٹرینیڈاڈ میں منعقد ہونے والی کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن کانفرنس میں صوبائی اسمبلی پنجاب کی نمائندگی کی ۔2013 کے عام انتخابات میں پانچویں مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئے ۔
حکومتی ادارے | عہدہ | عرصئہ ملازمت |
---|---|---|
ضلع کونسل | ممبر (ضلع سرگودھا) | 1979-1983, 1983-1987 |
صوبائی اسمبلی پنجاب | ڈپٹی اسپیکر | 1985-1988, 1990-1993 |
صوبائی اسمبلی پنجاب | چئیرمین استحقاق کمیٹی | 1993-1996 |
صوبائی اسمبلی پنجاب | وزیر برائے کالونیز | 2002-2007 |
ملک | دورہ کا مقصد | دورانیہ |
---|---|---|
ریاست ہائے متحدہ امریکہ | ||
ٹرینیڈاڈ اور ٹوبیگو | میٹنگ کامن ویلتھ پالیمانی ایسوسی ایشن | 1992 |
برطانیہ |
رشتہ | نام | ایوان | عہدہ | مدت |
---|---|---|---|---|
بھائی | سلطان علی رانجھا | تحصیل ناظم | 2005-2009 |