چودھری طاہر احمد سندھو ولد چودھری محمد اعظم سندھو نے 1985 میں پنجاب یونیورسٹی لاہور سے گریجوایشن کی ۔1985 میں گورنمنٹ سروس میں آئے اور وہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر (ریونیو )/اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کے عہدے پر کام کرتے ہوئے 2005 میں گورنمنٹ سروس سے مستعفی ہوگئے ۔2001-03پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایل ایل ایم کیا ۔ آپ کانسٹی ٹیوشنل لاء، کریمینل لاء ، کمپنی لاء اور انٹرنیشنل اکانومک لاء کے شعبوں میں ماہر ہیں ۔اس وقت لاہور ہائی کورٹ کے وکیل کے طورپر وکالت کررہے ہیں اور پنجاب یونیورسٹی لاء کالج لاہور میں وزیٹنگ فیکلٹی کے رکن ہیں ۔2008-13رکن صوبائی اسمبلی پنجاب اور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے مقامی حکومت و سماجی ترقی رہ چکے ہیں ۔ 2013 کے عام انتخابات میں دوسری مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئے ۔ آپ کے بڑے بھائی چودھری فخر اقبال سندھو اور چھوٹے بھائی چودھری زاہد اقبال سندھو بھی 2002-07 اراکین صوبائی اسمبلی پنجاب رہ چکے ہیں ۔
حکومتی ادارے | عہدہ | عرصئہ ملازمت |
---|---|---|
صوبائی اسمبلی پنجاب | MPA / Chairman Standing Committee on LG & CD | 2008-13 |
رشتہ | نام | ایوان | عہدہ | مدت |
---|---|---|---|---|
بھائی | چوھدری زاھد اقبال سندھو, ایم پی اے | صوبا ئی اسمبلی پنجاب | 2002-2007 |