پروفائل

پرنٹ کریں

راجہ محمد علی

پی پی ۔ 2 (راولپنڈی ۔ II)

اسمبلی دور : 2013-2018(16ویں اسمبلی)

  • پوزیشن
  • سپیشل اسسٹنٹ برائے وزیراعلی: .
    رکن: سپیشل کمیٹی نمبر 8
  • تعلیمی قابلیت
  • ایل ایل بی
  • پیشہ
  • وکیل
  • پارٹی
  • ای میل
  • raja.ali786@yahoo.com Email Your MPA
  • والد کا / شوہر کا نام
  • راجہ محمد ظفرالحق
  • ازدواجی حیثیت
  • شادی شدہ
  • بچے
  • 4
  • تاریخ پیدائش
  • 02 جولائی 1977ء
  • مذہب
  • اسلام
  • تاریخ حلف برداری
  • 01 جون 2013ء

ذاتی کیریئر اور دلچسپی

راجہ محمد ظفرالحق  ولد راجہ محمدعلی2جولائی1977کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے  پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی ۔پیشے کے اعتبار سے وہ ایک وکیل ہیں۔2000سے2007صوبائی اسمبلی  پنجاب کے رکن رہے اور2013کے عام  انتخابات میں دوبارہ  صوبائی اسمبلی  پنجاب کے رکن منتخب ہوئے اور اب سپیشل اسسٹنٹ برائے وزیراعلی کے طور پر کام کرسر انجام دے رہے ہیں۔ اس سے پہلے  قائمہ کمیٹی برائے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کے چیئرمین  کی حیثیت سے خدمات سر انجام دی ہیں۔ وہ بہت سےبیرونی ممالک  کے دورے کر چکے ہیں اور بر۸طانیہ،فرانس،جرمنی،سوٹیزرلینڈاورسعودی عرب میں ہونے والی متعدد بین الاقوامی کانفرنسوںمیں بھی شرکت کر چکے ہیں اور اس وقت ورلڈمسلم کانگرس کی ایگزیکٹو کونسل کے رکن کے طور پر خدمات سر  انجام دے رہے ہیں۔ ان کے والد ایک تجربہ کار سیاستدان ہیں جو وفاقی وزیر برائے انفارمیشن  اینڈ براڈکاسٹنگ اور مذہبی امور ،وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مصر میں پاکستان کے سفیر بھی رہ  چکے ہیں۔ وہ 1991سے سینیٹر ہیں اور سینٹ میں قائدایوان اور  حزب اختلاف کے عہدوں  پر فائز  رہ چکے ہیں اور اس وقت بھی وہ سینٹ میں قائدایوان کی حیثیت سے فرائض سر انجام دے رہے ہیں،اور 1992سے ورلڈمسلم کانگرس کے  موجودہ سیکرٹری جنرل بھی ہیں۔

مستقل پتہ

سابقہ سرکاری عہدے

حکومتی ادارے عہدہ عرصئہ ملازمت
صوبائی اسمبلی پنجاب ایم پی اے 2002-2007

دوسرے ممالک کا دورہ

ملک دورہ کا مقصد دورانیہ
فرانس انٹرنیشنل کانفرنس 1999
جرمنی انٹرنیشنل کانفرنس 1999
سعودی عرب کانفرنس, عمرہ,حج
سویٹزر لینڈ انٹرنیشنل کانفرنس 1999
برطانیہ انٹرنیشنل کانفرنس 1999

موجودہ یا سابقہ اسمبلیوں میں عزیزواقارب

رشتہ نام ایوان عہدہ مدت
والد راجہ محمد ظفرالحق سینٹ اًف پاکستان 1993-1995, 1996-1999, 2009-to date

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025