جناب محمد شعیب صدیقی ولدجناب محمد ادریس صدیقی 29 مئی 1969 کو لاہور میں پیدا ہوئے ۔ آپ نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایم ایس سی فزکس اور میتھ میں بالترتیب 1991اور 1993 میں ڈگریاں حاصل کیں ۔ آپ نے 2005-07میں بطور رکن پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور؛2007 میں بطور رکن سنڈیکیٹ ،کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور کے فرائض سرانجام دئیے ۔ دومطبوعات بعنوان ’’ گاما کی تحقیق بذریعہ ایکٹویٹی اور ریڈیالوجیکل خطرات ‘‘کے عنوان سے 1991سائنس انٹرنیشنل میں شائع ہوئی ؛اور ’’عماراتی مواد سے ریڈایشن کے خطرات ‘‘ کے عنوان سے 1993 میں یواے ای کے عربی جرنل برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ میں شائع ہونے والی دو مطبوعات ان کا اعزاز ہیں ۔وہ ایک تاجر ہیں جو 2004-07 میں رکن صوبائی اسمبلی پنجاب رہے اور 2006-07 میں بطور پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات فرائض سرانجام دیتے رہے ۔ آپ جناب محسن لطیف کی خالی کردہ نشست پر 11 اکتوبر2015 کو منعقدہ ضمنی انتخابات میں دوسری بار پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ۔
دفتر : 042-36668416 , دفتر : 35754872 , موبائل : 0300-8423593 , موبائل : 0300-4266116
حکومتی ادارے | عہدہ | عرصئہ ملازمت |
---|---|---|
صوبائی اسمبلی پنجاب | ایم پی اے | 2004-07 |
صوبائی اسمبلی پنجاب | پارلیمانی سیکرٹری برائے انفارمیشن | 2006-07 |