رانا محمودالحسن ولد رانا نورالحسن 27 مارچ 1970 کو ملتان میں پیدا ہوئے۔آپ گریجوایٹ ہیں ۔ آپ ایک زمیندار اور کاروباری شخصیت ہیں جو 2002-07اور 2008-13کے دوران مسلسل دو بار رکن قومی اسمبلی رہے اور بطور چیئر مین ،سٹینڈنگ کمیٹی برائے پورٹس اینڈ شپنگ فرائض سر انجام دئیے۔آپ جناب عبدالوحید چودھری کے نااہل ہونے کی وجہ سے خالی ہونے والی نشست پر 20 مئی 2015 کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات میں رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئے۔آپ بھارت ،تھائی لینڈ،ویتنام ،یو کے ،یوایس اے،فرانس، اٹلی، سوئٹزر لینڈ،بیلجیم، جرمنی،ہالینڈ ،یو اے ای اور جاپان کے دورے کر چکے ہیں اور آپ کے برادر نسبتی،رانا طاہر شبیر پی پی 203 سے موجودہ ایم پی اے ہیں۔
حکومتی ادارے | عہدہ | عرصئہ ملازمت |
---|---|---|
صوبائی اسمبلی پنجاب | ایم این اے | 2002-07, 2008-13 |