چودھری سرفراز افضل ولد چودھری محمد افضل 11جولائی 1975کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے ۔ آپ بلحاظ پیشہ بزنس مین ہیں آپ نے 2002میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے گرایجویشن کی ۔آپ نے2002سے2005تک ناظم یونین کونسل،راولپنڈی کےطور پر خدمات سر انجام دیں۔آپ روزنامہ’’ آتش‘‘ اسلام آباد کے چیف ایڈیٹر ہیں اور 2008 سے 2013تک صوبائی اسمبلی پنجاب کے رکن اور 2009سے 2013تک وزیراعلیٰ کے سیاسی معاون رہے ۔چودھری نثار علی کی خالی کردہ صوبائی نشست پر 22اگست 2013 کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلسل دوسری مرتبہ صوبائی اسمبلی پنجاب کے رکن منتخب ہوئے اور اب پارلیمانی سیکرٹری برائے امورنوجوانان،سپورٹس،آرکیالوجی اور ٹورازم کے طور پرخدمات انجام دے رہے ہیں۔آپ برطانیہ اورمتحدہ عرب امارات کا دورہ کر چکے ہیں۔آپ کےوالد 99۔1997کے دوران چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل راولپنڈی ،چچا چودھری تنویر خاں 1993تا1995اور1997تا1999 رکن صوبائی اسمبلی پنجاب اور برادرنسبتی راجہ ارشد محمود بھی 2002تا2007رکن صوبائی اسمبلی پنجاب رہ چکے ہیں ۔
موبائل : 0300-5006514 , موبائل : 03345459720 , موبائل : 0332-5555454
حکومتی ادارے | عہدہ | عرصئہ ملازمت |
---|---|---|
صوبائی اسمبلی پنجاب | ایم پی اے | 2008-2013 |
لوکل گورنمنٹ | ناظم یونین کونسل | 2002-2005 |
وزیر اعلی پنجاب | پولیٹیکل اسسٹنٹ برائے سی ایم | 2009-13 |
ملک | دورہ کا مقصد | دورانیہ |
---|---|---|
متحدہ عرب امارات | نجی دورہ | 2011 |
برطانیہ | نجی دورہ | 2011 |
رشتہ | نام | ایوان | عہدہ | مدت |
---|---|---|---|---|
والد | چوھدری محمد افضل, چیئرمین | ضلع کونسل | 1997-1999 | |
انکل | چوھدری تنویر خان | صوبا ئی اسمبلی پنجاب | 1993-1995, 1997-1999 | |
برادر نسبتی | راجہ ارشد محمود | صوبا ئی اسمبلی پنجاب | 2002-2007 |