جناب محمد زبیر خان بلوچ ولد خان محمد صدیق خان بلوچ 10فروری 1987 کو لودھراں میں پیدا ہوئے۔آپ نے 2004 میں صادق پبلک سکول بہاولپور سے ایف ایس سی کی تعلیم حاصل کی ۔آپ جاگیردار ہیں جو 2013 کے عام انتخابات میں رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئے اور بطور چیئر مین سٹینڈنگ کمیٹی برائے لائیوسٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔آپ کے والد گرامی 1988-90،1990-93 اور 1997-99 کے دوران پنجاب اسمبلی کے رکن رہے اور1997-99کے دوران بطور پارلیمانی سیکرٹری برائے کالونیز،لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ فرائض سر انجام دئیےاور 2008-13کے دوران رکن قومی اسمبلی رہے اور موجودہ ممبر قومی اسمبلی ہیں ۔آپ کے دادا حاجی جندوڈا خان 1985-88کے دوران رکن پنجاب اسمبلی رہے ۔آپ کے پردادا نور محمد خان 1972-77کے دوران رکن پنجاب اسمبلی رہے ۔
رشتہ | نام | ایوان | عہدہ | مدت |
---|---|---|---|---|
والد | خان محمد صدیق خان بلوچ | صوبا ئی اسمبلی پنجاب | 1988-90, 1990-93, 1997-99 | |
والد | خان محمد صدیق خان بلوچ | قومی اسمبلی پاکستان | 2008-13, 2013-till date | |
دادا | حاجی جند وڈا خان | صوبا ئی اسمبلی پنجاب | 1985-88 | |
پردادا | نور محمد خان | صوبا ئی اسمبلی پنجاب | 1972-77 |