میاں خرم جہانگیر وٹو ولد میاں منظور احمد خان وٹو 25 فروری 1976 کو پیدا ہوئے۔آپ تحصیل ناظم دیپال پور رہے،2008-13 میں رکن قومی اسمبلی رہے اور بطور پارلیمانی سیکرٹری برائے اسٹیبلشمنٹ اینڈ کیبنٹ ڈویژن فرائض سر انجام دیئے۔22 اگست 2013 کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات میں رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئے ۔آپ کے والد گرامی نے تین بار 1985-88،1988-90اور 1990-93کے دوران بطور سپیکر صوبائی اسمبلی پنجاب فرائض سر انجام دیئے اور تین بار 1993،1993-95اور1996 میں بطور وزیراعلیٰ پنجاب فرائض سر انجام دیئے اور 2008-13 میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور بطور وزیر صنعت و پیداوار اور امورکشمیر فرائض سر انجام دیئے۔آپ کی ہمشیرہ محترمہ روبینہ شاہین وٹو 2008-13 میں رکن پنجاب اسمبلی رہیں اور آپ کے بھائی جناب معظم جہانزیب احمد خان وٹو 1997-99 میں رکن پنجاب اسمبلی رہے ۔
رہائشی : 0444-775004 , موبائل : 0300-6959396 , موبائل : 0312-6959396
حکومتی ادارے | عہدہ | عرصئہ ملازمت |
---|---|---|
لوکل گورنمنٹ | تحصیل ناظم دیپالپور | 2008-13 |
رشتہ | نام | ایوان | عہدہ | مدت |
---|---|---|---|---|
والد | میاں منظور احمد وٹو، سپیکر پنجا | صوبا ئی اسمبلی پنجاب | 1985-88, 1988-90, 1990-93 | |
والد | میاں منظور احمد وٹو | وزیراعلی پنجاب | 1993, 1993-95, 1996 | |
والد | میاں منظور احمد وٹو، وفاقی وزیر | قومی اسمبلی پاکستان | 2008-13 | |
بہن | روبینہ شاھین وٹو | صوبا ئی اسمبلی پنجاب | 2008-13 | |
بھائی | معظم جہانزیب احمد خان وٹو | صوبا ئی اسمبلی پنجاب | 1997-99 |