محترمہ حنا پرویز بٹدختر پرویز اختر بٹ19 جنوری 1982 کو لاہورمیں پیدا ہوئیں ۔ ابتدائی تعلیمکانوینٹآف جیسز اینڈمیری لاہورسےحاصلکرنے کے بعد آپنے 2004 میں بی ایس سی (آنرز)کی ڈگری حاصل کیاور بعد میں 2010 میں لاہوریونیورسٹی آفمینجمنٹسائنسزلاہور (لمز)سے ایم بی اے کیا ۔ انہوں نے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز ڈگری 2016 میں مڈل سیکس یونیورسٹی دبئ سے حاصل کی ۔ انہوں نے “اکیسویں صدی کے لیے گلوبل لیڈرشپ اور پبلک پالیسی” کا کورس ہاورڈ کینیڈی سکول امریکہ سے مکمل کیا ۔ آپ کاروباریخاتون ہیںجو 2013 کے عام انتخاباتمیں خواتینکی مخصوص نشستپر بطور رکن پنجاب اسمبلیمنتخب ہوئیں ۔آپ فیشنڈیزائنر ہیں اور اس فیلڈمیں نئےرحجاناتپیدا کئےہیں ۔ آپ ایکاین جی او چلا رہی ہیں جو معاشی استحکامکی خاطرخواتین کوووکیشنل ٹریننگفراہم کرتی ہے ۔آپکو فرسٹ ویمنپارلیمانی کاکسکی جنرل سیکرٹریہونے کا اعزازحاصل ہے ۔ آپ نےبرطانیہ ،متحدہعرب امارات ،ترکی ،انڈیا ، تھائی لینڈاور امریکہکادورہ کیاہے ۔