پروفائل

پرنٹ کریں

مسز ش???ہ ر?ت

NM-371

اسمبلی دور : 2013-2018(16ویں اسمبلی)

  • پوزیشن
  • رکن: Human Rights and Minorities Affairs, ھاؤس کمیٹی
  • تعلیمی قابلیت
  • ایم اے
  • پیشہ
  • سوشل ورکر
  • پارٹی
  • ای میل
  • nm371@pap.gov.pk Email Your MPA
  • والد کا / شوہر کا نام
  • ک?ار?س ر?ف?
  • تاریخ پیدائش
  • 30 جون 1953ء
  • پیدائش کی جگہ
  • گ?جرا??ا?ہ
  • مذہب
  • عیسائیت
  • تاریخ حلف برداری
  • 01 جون 2013ء

ذاتی کیریئر اور دلچسپی

محترمہ شنیلہ  روت زوجہ کلا رینس  رؤفن  30 جون 1953 کو گوجرانوالا  میں پیدا ہوئیں ۔ آپ نے 1973 میں کینئرڈ  کالج برائے خواتین  لاہور سے گریجوایشن  کی اور 1976 میں فارمن کرسچیئن کالج لاہور  سے ایم اے (انگریزی )کی ڈگری  حاصل کی ۔ آپ نے مختلف  پرائیویٹ  سکولوں  میں ٹیچر  کی خدمات  انجام دیں اور مختلف  پرائیویٹ تنظیموں کے ساتھ منسلک  رہیں ۔ آپ جنرل سیکرٹری  نیز صدر نوجوان خواتین  کرسچیئن  ایسوسی ایشن  کراچی  اور لاہور  خدمات انجام دیتی  رہی ہیں ؛ 2000-03 کے دوران  ویمن ٹاسک فورس  برائے  ویمن ایمپاورمنٹ  حکومت  پنجاب  کی رکن رہیں ؛ اور  مختلف  چرچ کمیٹیز  اور بورڈز میں خدمات انجام دے رہی ہیں ۔ آپ بطور  نیشنل  کوآرڈینیٹر برائے خواتین  سائنوڈیکل چرچ آف پاکستان  کام کررہی ہیں ۔ آپ سماجی کارکن  ہیں جو 2013 کے عام انتخابات  میں مخصوص  غیر مسلم  نشست  پر بطور رکن  پنجاب اسمبلی منتخب ہوئی ہیں ۔ آپ نے متعدد بار بیرون ملک  سفر کیا ۔آپ نے 1996میں بیجنگ  میں فورتھ ورلڈ  کانفرنس  برائے خواتین  میں پاکستان کی نمائندگی  کی اور 2011 میں ملائشیا میں منعقد ہونے  والی ایشیاء کرسچیئن کانفرنس  جنرل اسمبلی  میں نمائندگی کی ۔ آپ 2006 میں کوریا  میں  ورلڈ فیڈریشن میتھوڈسٹ  اور یونائٹنگ چرچ  ویمن  ورلڈ اسمبلی  میں ورلڈ سیکرٹری  منتخب ہوئیں  اور آپ نے بطور پارلیمنٹرین  اپنی اس حیثیت  میں  2014 میں دنیا بھر  کے مختلف  اجلاسوں  اور علاقائی  سیمیناروں میں شرکت کی ۔ 2014 میں بطور پارلیمنٹرین آپ نے کمیونٹی ورلڈ سروس  کے وفد  میں شرکت  کرکے  برطانیہ ، سویڈن  اور جرمنی  کا  دورہ کیا ۔

دوسرے ممالک کا دورہ

ملک دورہ کا مقصد دورانیہ
چین
جرمنی
ملائیشیا
سویڈن
برطانیہ

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025