جناب رمیش سنگھ اروڑا ولد آر ۔ایل اروڑا 11 اکتوبر 1974 کو ننکانہ صاحب میں پیدا ہوئے ۔ آپ نے 2000 میں ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی ۔ آپ 2013 کے عام انتخابات میں غیر مسلموں کی مخصوص نشست پر بطور رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے اور اب چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے کامرس اینڈ انویسٹمنٹ فرائض انجام دے رہے ہیں ۔آپ 2011-13 کے دوران اقلیتوں کے نیشنل کمیشن کے رکن رہے اور 2009-13 کے دوران بطور جنرل سیکرٹری پاکستان سکھ گوردوارہ پربھندک کمیٹی بھی خدمات انجام دیں اور 2008-13 کے دوران موجاز فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو بھی رہے ۔ آپ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔ آپ آر ایس پی ایس میں اور ورلڈ بنک فنڈڈ پروگرام یعنی پاکستان غربت خاتمہ فنڈ میں خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ آپ 1947 کے بعد سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے پنجاب اسمبلی میں پہلے پارلیمنٹرین ہیں ۔ آپ نے انڈیا ، متحدہ عرب امارات ، یورپ ، بنگلہ دیش اور امریکہ کا دورہ کیا ۔