ڈاکٹر نوشین حامد زوجہ میاں حامد معراج 19 فروری 1961 کو لاہور میں پیدا ہوئیں ۔ آپ نے 1986 میں ڈاؤ میڈیکل کالج کراچی سے بائیو کیمسٹری میں ایم بی بی ایس کی ڈگری امتیازی حیثیت سے حاصل کی ۔ایک ڈاکٹر کی حیثیت سے آپ نے 1989-90 کے دوران فاطمہ جناح میڈیکل کالج لاہور میں ڈیمانسٹریٹر کے طور پر خدمات انجام دیں اور جنرل سیکرٹری بزنس اینڈ پروفیشنل ویمن آرگنائزیشن فرائض سنبھالے ہوئے ہیں ۔آپ 2013 کے عام انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشست پر بطور رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئیں۔ آپ کے سسر میاں معراج الدین 1962-65 میں صوبائی اسمبلی مغربی پاکستان میں رکن رہے (پارلیمانی سیکرٹری برائے بیسک ڈیمو کریسیزاینڈ لوکل گورنمنٹ بھی رہے )1965-69 میں (پارلیمانی سیکرٹری برائے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن اور داخلہ ، محنت و جیل خانہ جات )رہے اور1993-96اور 1997-99 کے دوران رکن پنجاب اسمبلی رہے اور وزیر برائے آبکار ی و محصولات فرائض سرانجام دیتے رہے ۔ آپ کے شوہر ڈپٹی مئیر لاہور کے فرائض سرانجام دیتے رہے ۔
رہائشی : 042-36827777 , دفتر : 042-36315616 , موبائل : 0321-8483970
تنظیم | پوسٹ | دور |
---|---|---|
بزنس اینڈ پروفیشنل وومن اًرگنائزیشن | جنرل سیکرٹری | 2011- تا وقت |
ملک | دورہ کا مقصد | دورانیہ |
---|---|---|
ملائیشیا | نجی دورہ | 1989 |
سعودی عرب | عمرہ,حج | 1990, 2000, 2004, 2007, 2009, 2011, 2012 |
سنگاپور | نجی دورہ | 1989 |
تھائی لینڈ | نجی دورہ | 1989 |
متحدہ عرب امارات | نجی دورہ | 1990 |
رشتہ | نام | ایوان | عہدہ | مدت |
---|---|---|---|---|
سُسر | میاں معراج الدین، پارلیمانی سیکرٹری برائے ڈیموکریسی و لوکل گورنمنٹ | صوبائی اسمبلی مغربی پاکستان | 1962-65 | |
خاوند | میاں حامد معراج, ڈپٹی مئیر لاھور | لوکل گورنمنٹ | 1993-96 | |
سُسر | میاں معراج الدین، پارلیمانی سیکرٹری برائے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ ھوم، لیبر اینڈ جیل | صوبائی اسمبلی مغربی پاکستان | 1965-69 | |
سُسر | میاں معراج الدین، وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن | صوبا ئی اسمبلی پنجاب | 1997-99 |