محترمہ عذرا صابر خان زوجہ غلام صابر خان یکم جنوری 1945 کو لاہور میں پیدا ہوئیں ۔آپ کی تعلیمی استعداد انٹرمیڈیٹ ہے ۔آپ نے 1980-99 کے دوران مسلسل پانچ دورانیہ میں بطور کونسلر خدمات سر انجام دیں ،1985-02 کے دوران بطور ممبر ایڈوائزی بورڈ دارالامان ؛1990-02 کے دوران بطور ممبرصنعت زار ایڈوائزری بورڈ اور 2009-13 کے دوران زکوٰةوعشر کمیٹی گوجرانوالہ کی رکن رہیں ۔آپ 2013 کے عام انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشست پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئیں ۔آپ نے سعودی عرب ،امریکہ اور برطانیہ کا سفر کیا ۔آپ کے بہنوئی غلام دستگیرخان1981-85 کے دوران وفاقی وزیر رہے اور آپ کا بھانجا خرم دستگیر خان 2008-13 کے دوران وزیر مملکت فرائض سر انجام دیتے رہے اور موجودہ ایم این اے ہیں جو وفاقی وزیر برائے کامرس فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔