محترمہ ثریا نسیم دختر مقبول احمد 10نومبر 1967 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئیں۔آپ نے 1989 میں مرے کالج سیالکوٹ سے ایم اے اردو کی ڈگری اور 1990 میں بی ایڈ کی ڈگری حاصل کی اور 1998 میں پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایم اے اسلامیات کیا ۔آپ کو 1988 میں مرے کالج سیالکوٹ میں منعقد ہونے والےآل پاکستان شاعری کے مقابلے میں پہلے انعام سے نوازا گیا۔آپ تعلیم یافتہ اورسوشل ورکر ہیں آپ نے بالترتیب 1990-93اور1995-98 کے دوران علامہ اقبال لاء کالج اور عائشہ ویمن کالج سیالکوٹ میں لیکچرار کے طور پر خدمات سر انجام دیں۔آپ فروری 2007 سے نومبر 2007 تک رکن پنجاب اسمبلی رہیں اور2013کےعام انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشست پر دوبارہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئیں۔آپ دسمبر 2011 میں بننے والی’’پونا‘‘ نامی این جی او کی بانی ہیں جس میں غربت کے خاتمے،حقوق نسواں اور نوجوانوں کی استعداد کوبڑھانے پر کام ہو رہا ہے۔آپ کے اعزاز میں 1993 میں ایک پبلیکیشن بھی شائع ہوئی ۔آپ نے چین اور یمن کا دورہ کیا۔
موبائل : 0321-2200543 , موبائل : 0321-5277355 , موبائل : 0345-9242789
حکومتی ادارے | عہدہ | عرصئہ ملازمت |
---|---|---|
صوبائی اسمبلی پنجاب | ایم پی اے | Feb 2007-Nov 2007 |
ملک | دورہ کا مقصد | دورانیہ |
---|---|---|
چین | ||
یمن | 2008 |