رئیس ابراہیم خلیل احمد ولد رئیس وزیر احمد 22 جون 1963 کو کراچی میں پیدا ہوئے ۔آپ نے 1987 میں ایس ایم لاء کالج کراچی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی ۔آپ زمیندار پیشہ ہیں جو 2008-13 کے دوران رکن صوبائی اسمبلی پنجاب رہے اور 2013 کے عام انتخابات میں مسلسل دوسری بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے ۔آپ برطانیہ ،امریکہ ،جرمنی،ہالینڈ ،سعودی عرب اور دبئی کا سفر کرچکے ہیں ۔آپ کے کزن رئیس منیر 2002-07 کے دوران ایم این اے تھے اور بطور وفاقی وزیر بھی خدمات سر انجام دیں۔آپ کے چچا رئیس شبیر 1962-77 کے دوران مسلسل چار بار رکن پنجاب اسمبلی رہے 1985-90 کے دوران مسلسل دو بار رکن قومی اسمبلی رہے۔آپ کے سسر غلام مجتبٰی جتوئی نے 1974-77 کے دوران بطور رکن قومی اسمبلی خدمات سر انجام دیں اور آپ کے سسر کے بھائی غلام مصطفیٰ جتوئی سابقہ وزیر اعظم پاکستان تھے ۔
موبائل : 0307-6660444 , موبائل : 0300-6737656 , دفتر : 0685-770077
حکومتی ادارے | عہدہ | عرصئہ ملازمت |
---|---|---|
صوبائی اسمبلی پنجاب | ایم پی اے | 2008-2013 |
ملک | دورہ کا مقصد | دورانیہ |
---|---|---|
ریاست ہائے متحدہ امریکہ | نجی دورہ | 1991 |
جرمنی | نجی دورہ | 1996 |
ہالینڈ | نجی دورہ | 1999 |
سعودی عرب | نجی دورہ | 2008 |
متحدہ عرب امارات | نجی دورہ | 2006 |
برطانیہ | نجی دورہ | 2004-2006 |
رشتہ | نام | ایوان | عہدہ | مدت |
---|---|---|---|---|
سُسر | غلام مجتبی جتوئی | قومی اسمبلی پاکستان | 1970-1977 | |
انکل | رئیس شبیر | قومی اسمبلی پاکستان | 1970-1977, 1985-1990 | |
انکل | رئیس محبوب | چیئرمین ضلع کونسل | 1991-1998 | |
کزن | رئیس منیر | قومی اسمبلی پاکستان | 2002-2007 |