چودھری محمد عمر جعفر ولد چودھری محمد جعفر اقبال 13 اگست 1982 کو رحیم یار خان میں پیدا ہوئے ۔آپ نے اپنی تعلیم برطانیہ سے حاصل کی ۔آپ نے 1999 میں سینٹ لارنس کالج ،ریمزگیٹ برطانیہ سے اپنا جی سی ایس ای مکمل کیا اور 2008 میں لندن میٹروپولیٹن یونیورسٹی برطانیہ سے بزنس اکنامکس اور فنانس میں بی اے (آنرز)کی ڈگری حاصل کی ۔آپ ایک کاروباری شخصیت اور زمیندار ہیں جو 2013 کے عام انتخابات میں بطور رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئے ۔آپ تھائی لینڈ ،سنگاپور ،برطانیہ ،امریکہ اور فرانس کا سفر کرچکے ہیں ۔آپ کے والد 2009-15 کے دوران سینیٹر رہے 1993-96 میں رکن قومی اسمبلی رہے 1997-99 میں بطور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی ،1989-90 کے دوران بطور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب اور 1990-93 کے دوران بطور صوبائی وزیر صحت خدمات سر انجام دیں۔آپ کی والدہ بیگم عشرت اشرف1985-88،2002-07 اور 2008-13 کے دوران رکن قومی اسمبلی رہ چکی ہیں اور 1998-99 کے دوران بطور معاون خصوصی وزیر اعظم بھی فرائض سر انجام دیئے ۔آپ کی ہمشیرہ مس زیب جعفر 2008-13 کے دوران ایم پی اے تھی اور موجودہ رکن قومی اسمبلی ہیں ۔
ملک | دورہ کا مقصد | دورانیہ |
---|---|---|
ریاست ہائے متحدہ امریکہ | نجی دورہ | 2000 |
فرانس | نجی دورہ | 1987, 1997 |
سنگاپور | نجی دورہ | 1992 |
تھائی لینڈ | نجی دورہ | 1992 |
برطانیہ | نجی دورہ | 1987 |
برطانیہ | تعلیم | 1993-1999 |
رشتہ | نام | ایوان | عہدہ | مدت |
---|---|---|---|---|
والد | چوھدری محمد جعفر اقبال | سینٹ اًف پاکستان | 2009 - till date | |
والد | چوھدری محمد جعفر اقبال | قومی اسمبلی پاکستان | 1990-1993 | |
والد | چوھدری محمد جعفر اقبال | قومی اسمبلی پاکستان | 1993-1996 | |
والد | چوھدری محمد جعفر اقبال (ڈپٹی اسپیکر) | قومی اسمبلی پاکستان | 1997-1999 | |
والدہ | بیگم عشرت اشرف | قومی اسمبلی پاکستان | 1985-1988, 2002-2008, 2008-2013 | |
بہن | زیب جعفر | صوبا ئی اسمبلی پنجاب | 2008-2013 |