قاضی احمد سعید ولد قاضی سعید احمد یکم جون 1968 کو خان بیلہ تحصیل لیاقت پور،ضلع رحیم یار خان میں پیدا ہوئے ۔ آپ نے 1993 میں کراچی یونیورسٹی ،کراچی سے ایل ایل بی اور 1995 میں شاہ عبدا لطیف یونیورسٹی ،خیر پور ،سندھ سے ایم اے کی ڈگری حاصل کی ۔آپ ایک زمیندار پیشہ ہیں جو 2002-07اور2008-13 کے دوران بطور رکن صوبائی اسمبلی پنجاب رہے اور 2013 کے عام انتحابات میں مسلسل تیسری دفعہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ۔آپ کے دادا قاضی الله دیوایا 1956-58 کے دوران رکن صوبائی اسمبلی مغربی پاکستان رہے۔
حکومتی ادارے | عہدہ | عرصئہ ملازمت |
---|---|---|
صوبائی اسمبلی پنجاب | ایم پی اے | 2002-2007 |
صوبائی اسمبلی پنجاب | ایم پی اے | 2008-2013 |
رشتہ | نام | ایوان | عہدہ | مدت |
---|---|---|---|---|
دادا | قاضی اللہ ڈوایا | قانون ساز اسمبلی پنجاب | 1956-1958 |