میاں فدا حسین ولد میاں نذر محمد 1960 میں منچن آباد میں پیدا ہوئے ۔آپ نے 1991-93 کے دوران بطور رکن ضلع کونسل 1993-95 کے دوران بطور چیئرمین مارکیٹ کمیٹی 2008-13 کے دوران بطور رکن صوبائی اسمبلی پنجاب خدمات سر انجام دیں اور بطور پارلیمانی سیکرٹری برائے بیت المال فرائض سر انجام دئیے ۔ایک زمیندار ہونے کی حیثیت سے 2013 کے عام انتخابات میں پنجاب اسمبلی میں مسلسل دوسری دفعہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے اور بطور پارلیمانی سیکرٹری برائے جنگلات ،جنگلی حیات و ماہی وپروری فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔آپ کے والدگرامی نے 1965-69 کے دوران بطور رکن صوبائی اسمبلی مغربی پاکستان خدمات سر انجام دیں ۔آپ کے بھائی میاں خادم حسین وٹو 1985-88 ،1988-90،1990-93 اور 2002-07 کے دوران رکن صوبائی اسمبلی پنجاب رہے اور بطور پارلیمانی سیکرٹری برائے مقامی حکومت و دیہی ترقی ،زراعت ،منصوبہ بندی و ترقیات ، وزیر زکوٰة و عشر اور 2008-13 کے دوران بطور رکن قومی اسمبلی فرائض سرانجام دئیے ۔