جناب محمد افضل گل ولد محمد اسلم گل یکم فروری 1964 کو حاصل پور میں پیدا ہوئے ۔آپ نے 1995 میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔ ایک وکیل ہونے کی حیثیت سے آپ 2013 کے عام انتخابات میں بطور رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئے اور بطور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے زراعت فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔آپ 1997-99 کے دوران پنجاب اسمبلی کے رکن اور 1991-92 کے دوران رکن ضلع کونسل بہاولپور رہے ۔آپ کے بھائی جناب محمد صفدر گل 2008-13 کے دوران پنجاب اسمبلی کے رکن تھے ۔آپ کے دادا چودھری جمال دین 1950 کے دوران رکن قانون ساز اسمبلی بہاولپور رہے اورآپ کے سسر حاجی غلام ربانی1988-90،1990-93 اور 1997-99میں رکن پنجاب اسمبلی تھے ۔
حکومتی ادارے | عہدہ | عرصئہ ملازمت |
---|---|---|
ضلع کونسل | ممبر | 1991 |
صوبائی اسمبلی پنجاب | ایم پی اے | 1997-1999 |
رشتہ | نام | ایوان | عہدہ | مدت |
---|---|---|---|---|
دادا | چوھدری جمال دین, ایم ایل اے | قانون ساز اسمبلی پنجاب | 1950 | |
بھائی | محمد صفدر گل, ایم پی اے | صوبا ئی اسمبلی پنجاب | 2008-2013 | |
سُسر | حاجی غلام ربانی, ایم پی اے | صوبا ئی اسمبلی پنجاب | 1988-1990, 1990-1993, 1997-1999 | |
سُسر | حاجی غلام ربانی, نائب ناظم | لوکل گورنمنٹ | 2002 |