جناب محمد کاظم علی پیرزادہ ولد میاں ظفر حسین پیرزادہ 25 دسمبر 1973 کو بہاولپور میں پیدا ہوئے ۔1992 میں ایچی سن کالج لاہور سے انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کرنے کے بعد 1995 میں پنجاب کالج آف کامرس لاہور سے کامرس میں گریجوایشن کی۔ایک زمیندار ہونے کی حیثیت سے 2001-05 میں بطور تحصیل ناظم خیرپور ٹامیوالی 2008-13 میں بطور رکن صوبائی اسمبلی پنجاب خدمات سر انجام دیں اور 2013 کے عام انتخابات میں مسلسل دوسری بار پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ۔آپ بیشتر بیرونی ممالک کا سفر کر چکے ہیں اور دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن کانفرنس میں شرکت کے لیے 2010 میں برطانیہ بھی گئے ۔آپ ایک معروف سیاسی خاندان کے فرد ہیں۔آپ کے دادا میاں بہادر سلطان پیرزادہ نے 1956-58 کے دوران بطور رکن صوبائی اسمبلی مغربی پاکستان خدمات سر انجام دیں اور ضلع کونسل ضلع بہاولپور کے بانی چیئرمین تھے ۔آپ کے ماموں جناب ریاض حسین پیرزادہ 1985-88کے دوران رکن پنجاب اسمبلی 1988میں بطور نگران صوبائی وزیررہے ۔1993-96،2002-07 اور 2008-13 کے دوران بطور رکن قومی اسمبلی رہے اور بطور وفاقی وزیر بھی فرائض سر انجام دئیے ۔آپ موجودہ ایم این اے ہیں اور بطور وفاقی وزیر برائےبین الصوبائی رابطہ خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔