ملک محمد اقبال چنڑ ولد ملک فیض محمد چنڑ 15 مارچ 1950 کو بہاولپور میں پیدا ہوئے ۔آپ نے 1971 میں ولایت حسین اسلامیہ لاءکالج ملتان سے ایل ایل بی کیا ۔ایک زمیندار ہونے کی حیثیت سے 1983-91 میں دو بار رکن ضلع کونسل رہے 1990-94 میں چئیر مین مارکیٹ کمیٹی اور 2001-02کے دوران ناظم یونین کونسل نمبر 27 بہاولپور سٹی رہے ۔آپ 2002-07اور2008-13کے دوران رکن صوبائی اسمبلی پنجاب رہے اور 2008-13کے دوران وزیر برائے خصوصی تعلیم اور جیل خانہ جات خدمات سر انجام دیں ۔ 2013 کے عام انتخابات میں مسلسل تیسری بار پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور وزیر برائے کوآپریٹوز فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
حکومتی ادارے | عہدہ | عرصئہ ملازمت |
---|---|---|
ضلع کونسل | ممبر ضلع بہاولپور | 1983-1987, 1987-1991, 1991-1995 |
لوکل گورنمنٹ | ناظم یونین کونسل نمبر 27, بہاولپور | 2001-2002 |
صوبائی اسمبلی پنجاب | ایم پی اے | 2002-2007 |
صوبائی اسمبلی پنجاب | صوبائی وزیر برائے اسپیشل ایجوکیشن, جیل خانہ جات | 2008-2013 |
ملک | دورہ کا مقصد | دورانیہ |
---|---|---|
سعودی عرب | عمرہ | 2007 |
برطانیہ | نجی دورہ | 2012 |