میاں محمد شعیب اویسی ولد میاں شہاب الدین اویسی 06 اگست 1971 کو بہاولپور میں پیدا ہوئے ۔آپ نے گورنمنٹ صادق ایجرٹن کالج بہاولپور سے انٹرمیڈیٹ تک تعلیم حاصل کی ۔آپ نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز 1996 میں بطور چئیرمین مارکیٹ کمیٹی بہاولپور سے کیا 1998-2000کے دوران رکن ضلع کونسل بہاولپور رہے 2001-05 میں ناظم یونین کونسل نمبر29خانقاہ شریف 2005-09کےدوران تحصیل ناظم بہاولپور صدر،2003-05کے دوران چیئرمین مارکیٹ کمیٹی بہاولپور اور 2005 میں بطور ایڈمنسٹریٹر فرائض سرانجام دئیے ۔آپ برصغیر کے مشہور صوفی حضرت خواجہ محکم الدین سیرانی کی اولاد ہیں اور بہاولپور کے معروف سیاسی خاندان سے تعلق ہے ۔آپ ایک زمیندار اور کاروباری شخصیت ہیں جو 2013 کے عام انتخابات میں رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئے ۔آپ کے والد میاں شہاب الدین اویسی 1985-88،1988-90،1990-93،1993-96کے دوران مسلسل چار بار رکن پنجاب اسمبلی رہے اور بطور پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ ،فزیکل اینڈ انوائرمینٹل پلاننگ ،پلاننگ اور ڈویلپمنٹ اینڈ اوقاف فرائض سر انجام دئیے ۔آپ کے دادا میاں محمد قاسم اویسی نے 1956-58کےد وران بطور رکن صوبائی اسمبلی مغربی پاکستان خدمات
سر انجام دیں ۔آپ کے ماموں میاں سردار احمد اویسی 1972-77 اور 1977کےد وران رکن پنجاب اسمبلی رہے ۔آپ کے چچا میاں نجیب الدین اویسی نے 1997-99کےد وران بطور رکن پنجاب اسمبلی 2000-04کے دوران تحصیل ناظم بہاولپور خدمات سر انجام دیں اور موجودہ رکن قومی اسمبلی ہیں ۔آپ کے ایک اور چچا میاں سیف الله اویسی 2002-04کے دوران پنجاب اسمبلی کے رکن رہے۔
رہائشی : 0622-008200 , رہائشی : 062-9239350 , موبائل : 0300-9681750
حکومتی ادارے | عہدہ | عرصئہ ملازمت |
---|---|---|
مارکیٹ کمیٹی | چئیرمین ضلع بہاولپور | 1996 |
ضلع کونسل | ممبر ضلع بہاولپور | 1998-1999 |
لوکل گورنمنٹ | ناظم یونین کونسل خوانقواہ شریف | 2001-2005 |
مارکیٹ کمیٹی | ایڈمنسسٹریٹر ضلع بہاولپور | 2004-2005 |
لوکل گورنمنٹ | تحصیل ناظم بہاولپور | 2005-2009 |
رشتہ | نام | ایوان | عہدہ | مدت |
---|---|---|---|---|
دادا | Mian Qasim Awaisi | صوبائی اسمبلی مغربی پاکستان | 1956-58 | |
والد | Mian Shahab-ud-Din Awaisi | صوبا ئی اسمبلی پنجاب | 1985-88, 1988-90, 1990-93, 1993-96 | |
ماموں | Mian Sardar Ahmed Awaisi | صوبا ئی اسمبلی پنجاب | 1972-77, 1977 | |
چچا | Mian Najeeb-ud-Din Awaisi | صوبا ئی اسمبلی پنجاب | 1997-99 | |
چچا | Mian Najeeb-ud-Din Awaisi | قومی اسمبلی پاکستان | 2013-till date | |
چچا | Mian Saifullah Awaisi | صوبا ئی اسمبلی پنجاب | 2002-07 |